ڈیڑھ ماہ جاری رہنے والے عالمی کرکٹ میلے کا آغاز کل

Spread the love

لندن (جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک)

کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کل 30مئی کو شروع ہوگا، ڈیڑھ ماہ جاری رہنے والے

ورلڈ کپ میں 10 ٹیمیں 11وینیوز پر 48 میچز کھیلیں گی، افتتاحی میچ کل بروز

جمعرات 30 مئی کو میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ہو گا، پاکستانی

ٹیم 31 مئی جمعہ کو ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا میچ

کھیلے گی۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ عالمی میلے میں 10 ممالک ایک ٹرافی

کیلئے جدوجہد کرینگے،فاتح ٹیم کو چمچماتی ٹرافی کے ساتھ 40 لاکھ ڈالر انعامی

رقم بھی ملے گی۔ ریکارڈ 5 مرتبہ کا ورلڈ کپ چمپئن آسٹریلیا اعزاز کا دفاع کریگا

پاکستان اپنی ورلڈ کپ مہم جمعہ31 مئی کو ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں ویسٹ انڈیز

کے خلاف میچ سے شروع کریگا، اسی دن برسٹل میں آسٹریلیا اعزاز کا دفاع افغان

ٹیم کے خلاف میچ سے شروع کریگا، نیوزی لینڈ اپنا پہلا میچ یکم جون کو سری

لنکا سے کارڈف میں کھیلے گا۔ دو جون کو بنگلہ دیش کا پہلا میچ اوول گراونڈ میں

جنوبی افریقا سے ہو گا۔ دومرتبہ کا فاتح بھارت میگا ایونٹ کا آغاز پانچ جون کو

ساتھمپٹن میں جنوبی افریقا کے خلاف کرے گا۔ ورلڈ کپ فارمیٹ کے مطابق ایونٹ

میں شریک 10 ٹیمیں سنگل لیگ کی بنیاد پر ایک دوسرے کے خلاف ایک ایک

میچ کھیلیں گی۔ ہر ٹیم کو پہلے مرحلے میں 9 میچز ملیں گے۔ 4 بہترین ٹیمیں

سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

Leave a Reply