ڈیویلیئرز آئی پی ایل میں لاہور قلندرز کا بیگ استعمال کرنے لگے

Spread the love

لاہور(سپورٹس ڈیسک)رائل چیلنجرز بنگلور کے بلے باز اے بی ڈیویلیئرز کی پی

ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز کا بیگ استعمال کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر

وائرل ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائز رائل چیلجرز

بنگلور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مایہ ناز بلے باز ا ے بی ڈیویلیئرز

کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ میچ ختم ہونے کے بعد بیگ اٹھائے ہوٹل

واپس جارہے تھے، معروف آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈ مین نے ٹویٹر پر یہ

تصویر شیئر کرکے صارفین کی توجہ اس جانب دلائی کہ اے بی ڈیویلیئرز نے جو

بیگ اٹھایا ہوا ہے وہ ان کی پرانی فرنچائز لاہور قلندرز کا ہے،انہوں نے دلچسپ

کمنٹ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں فرنچائزز کو ہی علم نہیں ہے کہ میچز کیسے

جیتے جاتے ہیں۔

Leave a Reply