ڈینگی کے وارجاری
لاہور (جے ٹی این آن لائن نیوز) ملک میں ڈینگی کے وار جاری ہیں۔ پنجاب میں مزید 3 افراد زندگی
کی بازی ہار گئے جبکہ اسلام آباد اور حیدرآباد میں بھی ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ ریکارڈ کیا
گیا۔محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں مزید 236 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ لاہور میں 176مریض
سامنے آئے، پنجاب میں مجموعی مریضوں کی تعداد 23 ہزار 247 ہو گئی، اب تک 112 افراد
جاں بحق ہو چکے ہیں، لاہور میں اب تک ڈینگی کے 16 ہزار 810 کیسز رپورٹ ہوئے۔اسی طرح
اسلام آباد میں مزید 26 مریض سامنے آئے، اسلام آباد میں رواں سال 4 ہزار 509 افراد ڈینگی کا
شکار ہو چکے، حیدرآباد میں بھی مزید 5 مریض رپورٹ ہوئے۔۔محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں
مزید 236 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ لاہور میں 176مریض سامنے آئے، پنجاب میں مجموعی
مریضوں کی تعداد 23 ہزار 247 ہو گئی، اب تک 112 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، لاہور میں اب
تک ڈینگی کے 16 ہزار 810 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ہسپتالوں پر ڈینگی کے
مریضوں کا دباو ہے.
ڈینگی کے وارجاری
ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں