0

پنجاب بھر میں ڈینگی سے مزید 5افراد دم توڑ گئے

Spread the love

ڈینگی سے مزید 5

لاہور (جے ٹی این آن لائن نیوز) ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے والے

پانچ مزید مریض دم توڑ گئے ہیں جن میں سے لاہور میں 3 مریض شامل ہیں 225 افراد ڈینگی بخار

میں مبتلا، کنفرم مریضوں کی تعداد 16 ہزار 476 ہو گئی، شہر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 1010

مریض زیر علاج ہیں۔اس حوالے سیکرٹری صحت عمران سکندر بلوچ کے مطابق پنجاب بھرسے

ڈینگی کے 306 مریض رپورٹ ہوئے، مریضوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 616 ہو چکی، صوبہ

بھر میں ڈینگی بخار کے باعث 5 اموات رپورٹ ہوئیں، جن میں سے تین کا تعلق لاہورسے ہے

جبکہ خانیوال اور گوجرانوالہ سے ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی۔رواں سال ڈینگی بخار کے باعث

105 افراد جان کی بازی ہار چکے، صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے 1487 مریض

زیرعلاج ہیں، گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 203 ان ڈور اور آؤٹ ڈور

مقامات سے لاروا تلف کیا، لاہور میں22 ہزار 919 ان ڈور مقامات کو چیک کیا گیا۔

ڈینگی سے مزید 5

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply