ڈینگی بھی بے قابو 0

کوروناسے مزید 19 اموات ، ڈینگی بھی بے قابو ہونے لگا

Spread the love

ڈینگی بھی بے قابو

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 19 افراد جاں بحق ہو نے

کے بعد اموات کی تعداد 28ہزار 496ہوگئی، گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران 580نئے کیسز رپورٹ

ہوئے، پا کستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 75ہزار 158 ہو گئی۔ جمعرات کو

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین ا عد ادوشمار کے مطا بق ملک بھر میں اب تک 2کروڑ

96 لاکھ 6 ہزار 900 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43ہزار 901نئے ٹیسٹ

کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 24 ہزار 85 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 247مریضوں

کی حالت تشویشناک ہے۔

ڈینگی بے قابو ہونے لگا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے مختلف شہروں میں ڈینگی بے قابو ہونے لگا۔ راولپنڈی میں دو

مریض موذی وبا کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔ اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سیکٹروں

نئے مریض بھی سامنے آگئے۔پنجاب میں ڈینگی کے مزید 462 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ لاہور میں

سب سے زیادہ 331 مریض سامنے آئے، راولپنڈی میں ڈینگی سے متاثرہ دو افراد دم توڑ گئے۔ پنجاب

میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 16 ہزار 346 ہوگئی۔اسلام آباد میں بھی ڈینگی کے وار جاری ہیں،

مزید 98 افراد وبا کا شکار ہوگئے۔ متاثرہ افراد کی تعداد 3 ہزار 933 ہوگئی۔خیبر پختو نخوا میں ڈینگی

وائرس کے مزید 227 کیس سامنے آئے۔ پشاور ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں مریضوں

کی تعداد 3 ہزار 358 ہے۔ صوبے بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 7 ہزار 480 ہوگئی۔ خیبرپختونخوا

میں ڈینگی سے اب تک 8 اموات بھی ہوچکی ہیں۔

ڈینگی بھی بے قابو

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply