0

ڈیل سٹین یا ربادا کے خوف سے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ نہیں لی: محمد حفیظ

Spread the love

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل رانڈر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹامنٹ کا فیصلہ کسی مخصوص بالر کے خوف سے نہیں کیا ہے ۔ محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ لینے کے فیصلے کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ اپنی فارم کو دیکھتے ہوئے نہیں لیا بلکہ اس کے پیچھے کچھ ذاتی وجوہات کار فرما ہیں ۔حفیظ کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ اس لیے لیا کیوں کہ پاکستان کی اگلی ٹیسٹ سیریز جنوبی افریقہ میں شیڈول ہے جہاں کھیلنے کی صورت میں مجھے ڈیل سٹین اور کگیسو ربادا جیسے بالرز کا سامنا کرنا پڑا اور میں نے ان سے خوفزدہ ہوکر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلا ن ہے حالانکہ یہ انتہائی بے بنیاد بات ہے ، میں اس سے قبل ون ڈے کرکٹ میں سٹین اور ربادا کو کھیل چکا ہوں اور مستقبل میں بھی صرف اپنی بلے بازی کے ذریعے ناقدین کوجواب دوں گا ۔حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے15سالہ انٹر نیشنل کیریئر میں بہت سی کامیابیاں حاصل کرچکے ہیں اور انہیں مزید کسی چیز کی تمنا نہیں رہی ، اب وہ اپنی مکمل توجہ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ پر رکھیں گے ۔

Leave a Reply