ڈیلی میل کا اعتراف

شہباز شریف، عمران علی پر منی لانڈرنگ الزامات نہیں لگائے، ڈیلی میل کا اعتراف

Spread the love

ڈیلی میل کا اعتراف

لندن (جے ٹی این آن لائن نیوز) برطانوی اخبار ڈیلی میل کے وکلا ء نے برطانوی

عدالت میں اعتراف کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب

شہباز شریف اور عمران علی پر منی لانڈرنگ کے الزامات نہیں لگائے۔ نجی ٹی

وی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانوی عدالت کے مطابق ڈیلی میل کے

مضمون میں لکھے گئے الفاظ شہباز شریف کی ہتک عزت کا باعث تھے۔جسٹس

میتھیو نکلین نے کہااخبار کے مضمون کا مرکز شہباز شریف تھے جبکہ عمران

علی کے بارے میں لکھا گیا کہ انہیں زلزلہ زدگان فنڈ سے ایک ملین پانڈ ملے اور

اخبار کے مطابق اس رقم کا عمران علی کوعلم تھا کہ یہ غبن شدہ پیسہ ہے۔ جسٹس

نکلین نے کیس کیلئے چیز لیول ون کا تعین کیا جس کا مطلب سنگین درجے کی

ہتکِ عزت ہے اور اب اخبار کو لگائے گئے الزامات کے ثبوت دینا ہوں گے۔جسٹس

نکلین نے ریمارکس دیے کہ اخبار نے سلیمان شہباز کی تردید غیر واضح طریقے

سے شائع کی۔خیال رہے 14جولائی 2019 ء کو برطانوی اخبار ڈیلی میل نے

دعویٰ کیا تھا سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے خاندان نے زلزلہ متاثرین کو

ملنے والی برطانوی امداد میں چوری کی، شہباز دور میں برطانوی امدادی ادارے

نے لگ بھگ 50 کروڑ پاؤنڈ پنجاب کو د یئے ۔

ڈیلی میل کا اعتراف

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply