ڈیلٹا الفا بیٹا اقسام

کورونا،39اموات،لاہور،پشاور میں ڈیلٹا کے درجنوں مریض رجسٹر

Spread the love

ڈیلٹا کےمریض رجسٹر

اسلام آباد،لاہور(جے ٹی این آن لائن یوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 39افراد جاں بحق ہو

نے کے بعد اموات کی تعداد 22760ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ

86 ہزار 668 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ

24گھنٹوں میں2783نئے کیسز رپورٹ ہوئے، لاہور میں کورونا وائرس کے بھارتی قسم ڈیلٹا کے 50

کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری تازہ رپورٹ کے مطابق 73

نمونوں کا تجزیہ کیا گیا۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق کورونا کے ڈیلٹا قسم کا پھیلاو 100 فیصد

زیادہ ہے۔ لاہور میں رپورٹ ہونے والے 70 فیصد کیسز ڈیلٹا وائرس کے ہیں۔ محکمہ صحت کے

مطابق لاہور میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 3.7فیصد پہنچ گئی ہے۔ پشاورمیں بھارتی ڈیلٹا کورونا

وائرس کے مزید 16جبکہ برطانوی کورونا وائرس کے 5 کیسز سامنے آ گئے ۔ سیکریڑی صحت سید

امتیاز حسین شاہ کا کہنا ہے کہ بھارتی اور برطانوی وائرس کیسز کا سامنے آنا تشویش ناک ہے،عوام

احتیاط کریں اور کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کریں تاکہ کورونا پر قابو پایا جاسکے۔ گوجرانوالہ

کے 5ہائی رسک ایریاز سٹی ہاؤسنگ ایف بلاک، واپڈا ٹاؤن اے 2 اور سی بلاک، باغبانپورہ گلی نمبر

4اور محلہ پونڈا والہ میں کورونا کیسز میں اضافہ پر سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔ ہاٹ سپاٹ

علاقوں میں آمدورفت کو محود کر دیا گیا۔ داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر کے ان علاقوں میں

آمدروفت اور اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی۔ ادھر این سی او سی نے عید کے چھٹیوں میں

صرف ایک روز ویکسی نیشن سینٹرز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب کوویکس کی جانب

سے آسٹرازنیکا کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی، کوویکس پاکستان کی 20 فیصد

آبادی کو مفت ویکسین فراہم کرے گا۔ وزارت صحت نے کورونا کی دوسری خوراک لگوانے والوں

کے لیے مدت کم کر دی۔ وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے سائنو فارم کی

دوسری خوراک اب 21دنوں ،سائنو ویک کی دوسری خوراک 28دنوں جبکہ ایسٹرا زینیکا کی دوسری

خوراک بھی اب 28دنوں کے بعد لگوائی جا سکے گی۔ ۔ سعودی عرب سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ

پرجدہ سے آنے والے 12 مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی۔ مسافرسعودی ایئرلائن کی

پرواز ایس وی 700 کے ذریعے جدہ سے کراچی پہنچے تھے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق

مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کئے گئے توان میں 12 مسافروں کی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

مسافروں کوقرنطینہ کیلئے سندھ گورنمنٹ اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔لاہورمیں بے احتیاطی اور ایس

او پیز پر عمل کرنے میں لاپروائی سے کورونا وبا نے ایک بار پھر پنجے گاڑنے شروع کردیئے ہیں۔

لاہور میں مصدقہ مریضوں کی ڈبل سنچری،چوبیس گھنٹوں کے دوران 246 کیس سامنے آگئے،جبکہ

دو متاثرہ افراد زندگی کی بازی ہار بیٹھے۔

ڈیلٹا کےمریض رجسٹر

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply