ڈیلٹا الفا بیٹا اقسام

کورونا ،25اموات،وائرس کی ڈیلٹا، الفا ،بیٹا اقسام کی موجودگی کے شواہد

Spread the love

ڈیلٹا الفا بیٹا اقسام

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 25افراد جاں بحق ہو نے

کے بعد اموات کی تعداد 22452ہوگئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 64

ہزار 490 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ

24گھنٹوں کے دوران 830نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ آزادکشمیر حکومت نے عیدالاضحی کے دوران

ریاست بھرمیں سیاحوں کی آمدورفت پر مکمل پابندی عائد کردی۔ ایسے تمام اضلاع جہاں کرونا کے

کیسز بہت زیادہ ہیں وہاں بھی سیاسی سرگرمیوں پر مکمل پابندی پر غور کر رہی ہے۔مزید برآں

اٹھائے گئے اقدامات میں ڈومیسائل سرٹیفکیٹ، زکواۃ احساس پروگرام کے تحت رقوم امداد

کاحصول،پبلک پارکس اور پبلک آفسز میں داخلہ، برتھ و ڈیٹھ سرٹیفکیٹ کے اجراء وغیرہ کو

ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط کردیاگیا ہے۔ ترجمان وزارت صحت نے کہا ہے کہ نیشنل انسٹی

ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ)کرونا وائرس کی مختلف اقسام مانیٹر کر رہا ہے، کرونا وائرس کی بھارت،

برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں دریافت ہونے والی اقسام پاکستان پہنچ چکی ہیں۔ ڈیلٹا، الفا اور بیٹا کرونا

وائرس کا تعلق بھارت، برطانیہ اور جنوبی افریقہ سے ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی

غیر ملکی اقسام سے این آئی ایچ کے حکام کو آگاہ کر دیا گیا، این آئی ایچ غیر ملکی کرونا کیسز سے

متعلق پروٹوکولز پر عمل کر رہا ہے۔این آئی ایچ کی کرونا وائرس کی صورتحال پر گہری نظر ہے،

ادارہ کرونا وائرس کی مختلف اقسام مانیٹر کر رہا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں کورونا ویکسی نیشن

مہم مزید تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، اسلام آباد کی تمام یو سیز میں ویکسی نیشن سینٹرز کھولے

جائیں گے۔ کراچی میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 10.72فیصد ریکارڈ

کی گئی ہے۔گلگت بلتستان میں 20فیصد کی تشویشناک حد تک پہنچ گئی ہے مزید 77افراد میں وائرس

کی تصدیق ہوگئی ۔ادھر چین سے سائنو ویک ویکسین کی مزید 20لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئی ہیں۔

ڈیلٹا الفا بیٹا اقسام

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply