corona Special jtnonline1

بھارت میں تیزی سے پھیلنے والی کورونا وائرس کی قسم”ڈیلٹا“ دنیا کیلیے خطرہ قرار

Spread the love

ڈیلٹادنیا کیلیے خطرہ

نئی دہلی (جے ٹی این آن لائن نیوز )بھارت میں تیزی سے پھیلنے والی کورونا وائرس کی قسم ”ڈیلٹا“

دنیا کےلئے خطرہ بنتی جا رہی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کی سب

سے زیادہ خطرناک قسم ”ڈیلٹا“ہے جو بھارت سے شروع ہوئی اور اب تیزی سے دیگر ممالک میں

پھیل ر ہی ہے۔کورونا وائرس کی قسم ڈیلٹا دسمبر 2020ءمیں بھارت میں دریافت ہوئی تھی۔ ڈیلٹا نے

بھارت اور برطانیہ میں سب سے زیادہ تباہی مچا ئی۔ امریکہ میں بھی ڈیلٹا کے غلبے کا شبہ ظاہر کیا

جا رہا ہے۔”ڈیلٹا“ کا پھیلاو¿ تیزی سے جاری ہے اور یہ صرف 6 ماہ کے عر صے میں 80 مما

لک تک پہنچ چکی ہے۔ متعدد ممالک میں ڈیلٹا کے کیسز میں اضافہ کے بعد سفری پابندیاں عائد کی گئی

تھیں۔اس سے قبل کورونا کی قسم”ایلفا“ سامنے آئی تھی جسے سب سے زیادہ خطرناک تصور کیا جا

رہا تھا تاہم اب بھارت سے سر اٹھانے والی کورونا وائرس کی قسم”ڈیلٹا“ کو دنیا کےلئے سب سے

خطرناک تصور کیا جا رہا ہے۔ ماہرین نے ڈیلٹا کے بارے میں کہا ہے کہ یہ سابقہ اقسام سے 43

سے 90 فیصد تک زیادہ متعدی اور اس کے پھیلاو¿ کی رفتار 30 سے 100 فیصد تک ہو سکتی

ہے۔

ڈیلٹادنیا کیلیے خطرہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply