ہر دھرم کی عزت کرتی ہوں، اداکارہ ڈیزی شاہ، شتروگھن سنہا مودی پر پھٹ پڑے

ہر دھرم کی عزت کرتی ہوں، اداکارہ ڈیزی شاہ، شتروگھن سنہا مودی پر پھٹ پڑے

Spread the love

ممبئی (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) ڈیزی شاہ شتروگھن سہنا

بھارتی اداکارہ ڈیزی شاہ نے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دینے پر خود پر تنقید

کرنے والے مداح کو کھری کھری سنا دیں۔ تفصیلات کے مطابق عیدالفطر کے

موقع پر جہاں دیگر بالی وڈ شخصیات نے اس تہوار پر مسلمانوں کے لیے نیک

خواہشات کا اظہار کیا وہیں اداکارہ ڈیزی شاہ نے بھی دو خوبصورت تصاویر شیئر

کیں اور اس پر دعائیہ کلمات بطور کیپشن لکھے۔ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کی

یہ پوسٹ بھارتی شہری کوشک دتا رائے کو انتہائی ناگوار گزری، انہوں نے

اداکارہ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ” تمہیں اپنے مذہب پر دیہان دینا

چاہئے“، ڈیزی نے جواب میں کوشک کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ” میرے والدین

نے مجھے ہر دھرم ( مذہب ) کی عزت کرنا سکھایا ہے، شاید آپ سیکھنا بھول

گئے ہونگے، اپنے بچپن میں“ کریپا ( برائے مہربانی ) اپنی گھٹیا سوچ کا گیان (

سبق ) کہیں اور جا کے بانٹیے“ ۔ ڈیزی کے اس کمنٹ کو متعدد صارفین نے لائک

کیا جبکہ تنقید کرنیوالے مداح کو لاجواب کرنے پر سراہا۔

=–= کرونا وباء، لیجنڈ اداکار شتروگھن سنہا مودی سرکار کیخلاف پھٹ پڑے

بھارتی اداکار شتروگھن سنہا نے کرونا کی دوسری لہر کے دوران مودی سرکار

کی کارکرگی کا پول کھول دیا، بھارت کی برسراقتدار جماعت بی جے پی ہی کے

سابق مرکزی رہنما اور لیجنڈ بالی ووڈ اداکار شترو گھن سنہا بھی مودی سرکار پر

پھٹ پڑے۔ اپنی ٹوئٹ میں شترو گھن سنہا نے کہا بھارتی ہسپتالوں میں طبی

سہولیات کا فقدان ہے اور ہم اپنے عزیزوں اور پیاروں کو کھو رہے ہیں۔ کچھ روز

قبل ہی نوجوان اداکار اور یو ٹیوبر راہل وہرا کی بہت کم عمر موت ہو گئی۔ اس کی

آخری ویڈیو نے تو دل کو تڑپا کر رکھ دیا کیونکہ اس نے بتایا تھا اگر اسے بروقت

اور مناسب علاج مل جاتا تو وہ بچ سکتا تھا۔ لوگوں کو ہسپتالوں میں لاپرواہی اور

بد انتظامی برداشت کرنا پڑ رہی ہے اور یہ زمینی حقیقت بہت خوفناک اور دل دہلا

دینے والی ہے کیونکہ مریضوں کا دعویٰ ہے کہ ان کے لیے ہسپتالوں میں کچھ

نہیں کیا جا رہا۔

ڈیزی شاہ شتروگھن سہنا

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
=–= ایسی ہی مزید دلچسپ خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

Leave a Reply