ایڈونچر سے بھرپور 3 روزہ ڈیرہ جات آف روڈ چیلنج جیپ ریس، اختتامی تقریب آج

ایڈونچر سے بھرپور 3 روزہ ڈیرہ جات آف روڈ چیلنج جیپ ریس، اختتامی تقریب آج

Spread the love

ڈیرہ اسماعیل خان (جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) ڈیرہ جات چیلنج ریس

سی پیک سے منسلک ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پنیالہ میں محکمہ سیاحت

خیبرپختونخوا کے زیراہتمام ڈیرہ جات آف روڈ چیلنج جیپ ریس کے دوسرے روز

ماہر ڈرائیورز کی شاندار پر فارمنس دیکھنے کو ملی۔ ڈیرہ جات آف روڈ چیلنج

جیپ ریلی میں ریس کے دوران ٹائر پھٹنے سے گاڑی الٹ گئی۔ ریس کے دوسرے

روز سٹاک کیٹیگری، ویمنزکیٹیگری اور پروفیشنل موٹر سائیکل کیٹیگری کے

مقابلے ہوئے۔ ریس کیلئے 118 کلومیٹر پر مشتمل دشوار گزار ٹریک ہے جس پر

گاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا، اس دوران کئی گاڑیوں کے ٹائر پھٹ گئے۔

دوران ریس ایک گاڑی کے تین ٹائر پھٹنے سے گاڑی الٹ گئی، تاہم واقعے میں

کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

=–= کھیل اور کھلاڑی سے متعلق ایسی ہی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

جیپ اور موٹر سائیکل ریس کو دیکھنے ڈیرہ اسماعیل خان سمیت منسلک علاقوں

سے سیاح امڈ آئے۔ محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے تعاون، ضلعی انتظامیہ ڈیرہ

اسماعیل خان اور فرنٹیئر 4×4 کلب کے زیراہتمام تین روزہ ڈیرہ جات آف روڈ

چیلنج کی اختتامی تقریب آج منعقد ہوگی۔ ریس میں ملک کے مختلف شہروں سے

نامور4×4 ڈرائیورنادر مگسی، صاحبزادہ سلطان، بابرخان، ماحم شیراز، سلمہ

خان، زین محمود، ارشاد کاکاخیل، لیلا اخونزادہ سمیت دیگر ماہر ریسرز شریک

ہیں۔ ریس کے دوسرے روزسٹاک کیٹیگری میں 29 جبکہ پروفیشنل پری پیر

ڈکیٹیگری میں 22 ریسرز نے حصہ لیا، اس کے علاوہ خواتین کیٹیگری اور

پروفیشنل موٹرسائیکل کیٹیگری میں بھی ریسرز نے اپنی مہارت دکھائی۔ ریس کا

آغاز سی پیک سے منسلک پنیالہ سے ہوا اور گلوٹی کے مقام پر اختتام پذیر ہوئی۔

=قارئین=ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

آج ریس کے اختتامی روز پری پیرڈ کیٹیگری کے ڈرائیورز اپنی پوزیشنز کیلئے

مدمقابل ہونگے۔ گزشتہ روز ہونیوالے مقابلوں میں پری پیرڈ کیٹیگری میں صاحب

زادہ سلطان نے مقررہ ٹریک 1 منٹ 53 سیکنڈ کیساتھ مکمل کرتے ہوئے پہلی،

زین محمود نے ایک منٹ اور 54 سیکنڈ کیساتھ دوسری ، آصف فضل چوہدری نے

ایک منٹ 55 سیکنڈ کیساتھ تیسری، جعفر مگسی نے ایک منٹ 56 سیکنڈ کیساتھ

چوتھی جبکہ نادرمگسی نے 1 منٹ 57 سیکنڈ کیساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کی

تھی۔ سٹاک رینکنگ میں صاحبزادہ فخر نے ایک منٹ 55 سیکنڈ کیساتھ پہلی،

تیمور خواجہ نے ایک منٹ 56 سیکنڈ کیساتھ دوسری اور راشد گورایا نے ایک

منٹ 58 سیکنڈ کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ڈیرہ جات چیلنج ریس

Leave a Reply