ڈیرہ بگٹی غیرقانونی شکار کی آماجگاہ ،کونج کی نسل ختم ہونے لگی

Spread the love

کوہلو(جے ٹی این آن لائن)صوبہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں شکاری

موسمی پرندہ کونج کا غیرقانونی شکار بڑی تعداد میں کرنے لگے ہیں جس سے

نایاب پرندے کی نسل ختم ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے، ڈیرہ بگٹی کے گردونواح

میں رات کے اوقات میں شکاری کونج کا غیر قانونی شکارکرنے کیلئے جدید

اسلحہ اور مختلف نئے طریقے استعمال کر رہے ہیں جس سے ہزاروں کی تعداد

میں کونج مار ے جارہے ہیں یہ موسمی پرندہ سردیو ں میں افریقہ کے گرم

سمندروں جبکہ گرمیوں میں سائبریا کی طرف سفر کرتے ہیں ،ماہرین کے مطابق

جہاں شکار سے ایک جانب اُن کی نسل تیزی سے ختم ہورہی ہے تو دوسری طرف

نایاب پرندے نے شکارکے خوف اور اسلحے کے گھن گرج سے تنگ آکر اپنا

روٹ پاکستان سے تبدیل کردیا ہے جس سے نایاب پرندہ ختم ہونے لگا ہے جو لمحہ

فکریہ ہے، اہل علاقہ نے وزیر اعلٰی بلوچستان جام کمال خان ،کمشنر سبی ،ڈپٹی

کمشنر ڈیرہ بگٹی علاقے میں نایاب پرندے کے غیر قانونی شکار کا نوٹس لے کر

فوری کارروائی کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے .

Leave a Reply