ڈیرہ اسماعیل خان میں بھائی سے بھائی کی محبت کی انتہاء
ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں جماعت اسلامی کے رہنمامحمدادریس سکنہ چمن چوک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ، واقعے کی اطلاع ان کے بھائی عبدالحمیدکودی گئی جو گردے کے عارضے میں مبتلاتھے وہ بھی یہ صدمہ برداشت نہ کرسکے اورخالق حقیقی سے جاملے ۔ دونوں بھا ئیو ں کی نمازجنازہ سائنس کالج میں اداکی گئی جس میں بڑی تعدادمیں لوگوں نے شرکت کی۔ مرحوم ادریس اورعبدالحمیدمقامی صحافی محمدسعید عا صی کے بھائی تھے ۔اس واقعے کے بعد علاقے میں فضاسوگواررہی ۔