oh my God jtnonline

ڈیرہ اسماعیل خان کی حاملہ لڑکی، 3 بہنوں کا اکلوتا بھائی اور نوسرباز

Spread the love

ڈیرہ اسماعیل خان(جے ٹی این آن لائن نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان لڑکی

سات ماہ قبل زیادتی کا شکار ہونیوالی 17 سالہ لڑکی حاملہ ہونے کے بعد انصاف

کے لئے تھانے پہنچ گئی- تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیرہ ٹاﺅن میں گاﺅں کورائی

کی رہائشی 17 سالہ (ن) بی بی دختر مراد قوم رانجھے نے اپنی والدہ (ز) بی بی

اور بھائی محمد یوسف کے ہمراہ رپورٹ درج کرائی ہے کہ 7 ماہ قبل وہ گھر میں

اکیلی تھی کہ اس دوران ملزم سمیع اللہ ولد صاحب جان قوم ماچھی سکنہ ڈسٹری

نمبر 6 داخلی کورائی گھر میں داخل ہوا اور زبردستی اسے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ لڑکی کے مطابق وہ خوف ا ور شرم کی وجہ سے خاموش رہی اور کسی

سے اس واقعہ کا ذکر نہیں کیا، تھانہ ڈیرہ ٹاﺅن پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش

شروع کردی۔

=-،-= کرنٹ لگنے سے تین بہنوں کو اکلوتا بھائی جاں بحق

کامرس کالج کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے تین بہنوں کو اکلوتا نوجوان

بھائی زندگی کی بازی ہار گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ شہر میں

کامرس کالج کے قریب فقیر آباد میں روہان بھٹی ولد عمران بھٹی نامی 23 سالہ

نوجوان گھر میں یو پی ایس کا کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہو کر زندگی کی بازی

ہار گیا۔ واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے لاش کو ڈی ایچ کیو

منتقل کر دیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں معززین علاقہ اور سیاسی و سماجی

شخصیات کے علاوہ مقامی افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی، بعدازاں اسے آبائی

قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔

=-،-= جعلی کرونا سرٹیفکیٹ بنانیوالا نوسرباز

کینٹ پولیس کی جعلی کرونا سرٹیفکیٹ بنانیوالے نوسرباز کیخلاف کامیاب کاروائی

کر کے بنوں کے رہائشی ملزم کو گرفتار کر کے لیپ ٹاپ، موبائل فون اور4 ہزار

سے زائد کی نقدی قبضے میں لے لی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کینٹ

عبدالغفار نے ڈیرہ شہر میں نوسربازوں کی جانب سے شہریوں کو جعلی کرونا

سرٹیفکیٹ بنا کر دینے کی شکایات پر کاروائی کے دوران کشمیر چوک پر واقع

دکان پر چھاپہ مار کر بنوں کے رہائشی اسفند اللہ ولد محمد یاسین قوم اعوان کو

گرفتار کرلیا جو لوگوں کو جعلی کرونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بنا کر دے رہا تھا۔

پولیس نے ملزم سے لیپ ٹاپ، موبائل فون اور 4160 روپے کی نقدی بھی برآمد

کی اور اس کیخلاف تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

ڈیرہ اسماعیل خان لڑکی ، ڈیرہ اسماعیل خان لڑکی ، ڈیرہ اسماعیل خان لڑکی

=-.-= او مائی گاڈ عنوان کے تحت مزید معلوماتی نیوز ( == پڑھیں == )
=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply