ڈیرن سیمی کے پاکستان میں سیاحتی مقامات کے سیر سپاٹے، پشتو ڈانس،

ڈیرن سیمی کے پاکستان میں سیاحتی مقامات کے سیر سپاٹے، پشتو ڈانس،

Spread the love

سوات (جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) ڈیرن سیمی پشتو ڈانس

پاکستان سپر لیگ کے سیزن 6 میں پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ اور ویسٹ انڈیز

کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے مالم جبہ میں پاکستانی ثقافت کی عکاسی

کرتے ہوئے پشتو ڈانس کر کے سب کے دل جیت لیے۔ سوشل میڈیا پر ڈیرن سیمی

کے رقص کی ایک ویڈیو زیرگردش ہے جس میں ڈیرن سیمی کو پشتو دھنوں میں

ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ساتھ رقص کیلئے انہوں نے کامران اکمل اور وہاب

ریاض کو بھی دعوت دی، تینوں کے رقص سے وہاں موجود حاضرین نے خوب

انجوائے کیا۔ کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل 6 کے میچز

ملتوی ہونے کے بعد پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ نجی

مصروفیت کے باعث پاکستان میں ہی موجود ہیں۔ پاکستان میں وہ پشاور زلمی کے

مالک جاید آفریدی، پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے وہاب ریاض اور کامران

اکمل کے ہمراہ پاکستان کی سیر میں مصروف ہیں۔ غیر ملکی کھلاڑیوں نے

فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی کیساتھ صوابی میں ڈھابے پر دال روٹی کھائی،

چائے سے لطف اندوز ہوئے۔

=-= یہ بھی پڑھیں: دھونی کا نیا روپ دیکھ کر شائقین حیران

ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ نے پاکستان کے خوبصورت اسکی ریزورٹ مالم جبہ کا

دورہ کیا۔ چئیر لفٹ کی بھی سیر کی۔ ڈیرن سیمی نے کہا کہ سوات اور مالم جبہ کی

خوبصورتی سے بہت متاثر ہویے ہیں۔ دنیا بھرسے لوگوں کو پاکستان آکر یہاں کے

سیاحتی مقامات کا دورہ کرنا چاہئے۔ مالم جبہ اسکی ریزورٹ کے سی ای او وسیم

الرحمان کی جانب سے پشاور زلمی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔ اس

موقع پر ڈیرن سیمی، ہاشم آملہ اور کھلاڑیوں کو روایتی ویسٹ کوٹ، شال اور

پشاوری ٹوپی بھی پیش کی گئی۔ معروف بینڈ خماریاں کی پرفارمنس پر ڈیرن سیمی

نے ڈانس کرکے سب کو خوب محظوظ کیا۔ وہاب ریاض، کامران اکمل اور عمید

آصف نے بھی اسٹیج پر پہنچ کر ڈیرن سیمی کا بھرپور ساتھ دیا۔

=—= حسن علی جنریٹر اسٹائل کاپی کرنیوالے نوجوان کے معترف

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی وکٹ لینے پر اپنا منفرد جنریٹر اسٹائل

کاپی کرنے والے نوجوان کے فین ہوگئے۔ حسن علی نے شایان نامی نوجوان کی

ٹوئٹ شیئر کی جس میں وہ انتہائی دلچسپ انداز میں حسن علی کے جشن کا اسٹائل

کاپی کرتے ہیں، حسن علی نوجوان مداح کے اس اسٹائل سے خوب محظوظ ہوئے۔

یاد رہے شائقین کرکٹ حسن علی کے وکٹ لینے کے اسٹائل کو ’جنریٹر اسٹائل

کہتے ہیں کیونکہ وہ وکٹ لینے پر کچھ ایسا انوکھا انداز اپناتے ہیں جس سے لگتا

ہے کہ جنریٹر آن کیا جارہا ہے۔

ڈیرن سیمی پشتو ڈانس

=—–= قارئین =-: خبر اچھی لگے تو شیئر کریں، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply