ڈیجیٹل میڈیا سے متعلق قانون سازی میں سٹیک ہولڈرز سے مشاورت لازمی قرار

ڈیجیٹل میڈیا سے متعلق قانون سازی میں سٹیک ہولڈرز سے مشاورت لازمی قرار

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) ڈیجیٹل میڈیا قانون سازی

سیکرٹری جنرل نیشنل پریس کلب انور رضا نے کہا ہے ڈیجیٹل میڈیا کی افادیت

اور اسکا اثر بہت بڑھ چکا ہے، حکومتی سطح پر ڈیجیٹل میڈیا کے بارے میں

قوانین بن رہے ہیں لیکن میڈیا تنظیموں، پریس کلبز اور صحافتی فورمز سے

مشاورت نہیں لی جا رہی، ان قوانین کے نفاذ سے میڈیا ہاؤسز اور صحافیوں کو

پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی ڈیجیٹل میڈیا

کمیٹی کا اجلاس چیئرمین خواجہ کاشف میر کی صدارت میں ہوا جس میں کمیٹی

ممبران عبداللہ فاروقی، پروفیسر سعید، شہزاد خان، جعفر بلتی و دیگر نے شرکت

کی جبکہ کمیٹی اراکین طارق علی ورک اور خالد محمود نے اجلاس میں غیر

حاضر رہنے کے باوجود اپنی تجاویز کمیٹی تک پہنچا دیں۔

=–= سوشل میڈیا سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

اجلاس میں سیکرٹری جنرل نیشنل پریس کلب انور رضا نے خصوصی طور پر

شرکت کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا کی افادیت اور اس کا اثر بہت بڑھ چکا

ہے، حکومتی سطح پر ڈیجیٹل میڈیا کے بارے میں قوانین بن رہے ہیں لیکن میڈیا

تنظیموں، پریس کلبز اور صحافتی فورمز سے مشاورت نہیں لی جا رہی، ان قوانین

کے نفاذ سے میڈیا ہاؤسز اور ان سے جڑے صحافیوں کو پیچیدگیوں کا سامنا کرنا

پڑ رہا ہے جبکہ صحافیوں میں ڈیجیٹل میڈیا کے بارے میں مکمل آگاہی بھی موجود

نہیں، لہذا نیشنل پریس کلب کی اس کمیٹی کے ذریعے وفاقی وزارت اطلاعات اور

دیگر سٹیک ہولڈرز سے قانون سازی کے بارے میں لیزان رکھنے، قومی و بین

الاقوامی سطح پر ڈیجیٹل میڈیا کے بارے میں کام کرنے والی تنظیموں و ڈونرز

اداروں کے ساتھ رابطہ کاری کرنے، پریس کلب میں ممبرشپ کیلئے ڈیجیٹل میڈیا

کے اداروں اور افراد کی اہلیت کا تعین کرنے کیلئے قائم کیا گیا ہے۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

چیئرمین ڈیجیٹل میڈیا کمیٹی خواجہ کاشف میر نے کہا کہ وفاقی وزارت اطلاعات،

ڈیجیٹل میڈیا کے بارے میں ملک بھر میں قائم کی گئی تنظیموں، صحافت کی تعلیم

دینے والی جامعات و دیگر سٹیک ہولڈرز سے رابطے شروع کر دیئے گئے ہیں۔ یہ

کمیٹی ڈیجیٹل میڈیا سے جڑے صحافیوں کیلئے پریس کلب میں ممبرشپ کیلئے

اہلیت کا تعین بھی کر رہی ہے اور مستقبل قریب میں پریس کلب میں ایسے تربیتی

پروگرام شروع کیے جائیں گے تاکہ جن سے صحافیوں کو ڈیجیٹل جرنلزم کے

بارے میں معاشی، تکنیکی اور پیشہ ورانہ باریکیوں سے بھی آگاہ کیا جا سکے۔

کمیٹی اجلاس میں باہمی اتفاق سے طے پایا کہ ان اہداف کو کم سے کم وقت میں

مکمل کرنے کیلئے ہر ماہ کم از کم دو اجلاس کیے جائیں گے۔ کمیٹی کے مشاورتی

عمل کا حصہ بننے کیلئے پریس کلب کے اراکین چیئرمین کمیٹی سے رابطہ کر

سکتے ہیں۔

ڈیجیٹل میڈیا قانون سازی

Leave a Reply