Pakistan Dijital Fitness Palteform

پاکستان کا پہلا ”ڈیجیٹل فنٹس پلیٹ فارم“ ٹیزرز کیساتھ ملٹی چینل نیٹ ورک کا آغاز

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور(جے ٹی این آن لائن ٹیکنالوجی نیوز) ڈیجیٹل فنٹس پلیٹ فارم

پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل فنٹس پلیٹ فارم کے ٹیزرزکےساتھ آغاز کا اعلان کردیا

گیا۔اس خطے کے سب سے بڑے یو ٹیوب MCN (ملٹی چینل نیٹ ورک) ڈاٹ

ریپبلک میڈیا نے اپنے ٹیلنٹ پارٹنر Alchemists کے اشتراک سے پاکستان میں

اپنی نوعیت کے پہلے فٹنس پلیٹ فارم ‘Creators One Fitness’,کے آغاز کا

اعلان کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کرونا وائرس سے پیدا بحران، گوگل کا عزم اور پاکستان
———————————————————————

موجودہ صورتحال میںجہاںگزشتہ چند ماہ سے ملک کے لوگوں کےلئے صحت

اورفٹنس کے شعبہ میں کئی رکاوٹیں حائل ہیں، ڈیجیٹل فٹنس کی طلب میں تیزی

سے اضافہ ہواہے۔ گوگل کی مئی کی رپورٹ کے مطابق”ہیلتھ کلب”کی تلاش کے

خواہشمندوں کی تعداد 1.5x بڑھ گئی ہے اور “فٹنس کلاسز”کی طلب 189% تک

بڑھ چکی ہے۔ اس کے علاوہ “gym at home” کی تلاش میں بھی 125%

اضافہ ہوگیا ہے اور “home workouts” ڈھونڈنے والوں کی تعداد 80%

زیادہ ہوگئی ہے۔

C1 Fitness کے پلیٹ فارم پر سب کچھ ایک جگہ موجود

ایسے میں C1 Fitness کے پلیٹ فارم پر سب کچھ ایک جگہ موجود ہے جو

فٹنس، غذائیت اور پاکستانی ناظرین کی بہتر صحت کے مستقبل کے نئے انداز کا

نمونہ ہے اور یہ پاکستان کے بہترین فٹنس کے رہنما اور پرجوش افراد کی

قیادت میں قائم کیا گیا ہے۔یہ پلیٹ فارم ایک انتہائی باسہولت ڈیجیٹل سہولت ہے

جو پاکستان کے صف اول کے تخلیق کاروں اور ماہرین کو اپنے ناظرین کو اپنی

ماہرانہ صلاحیتوں کے ذریعہ ان کی صحت اور فٹنس کے اہداف کے حصول

میں مدد کرتا ہے۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
——————————————————————–

اس میں ناظرین کو ایک منفرد اور بامقصد فٹنس اور غذائیت سے متعلق مواد مہیا

ہوگا۔اس کے ٹیزرز کا پہلا سیٹ آفیشیل یو ٹیوب چینل پر ریلیز ہوچکا ہے اور اس

کے باقاعدہ آغاز کا اعلان پہلی ویڈیو یکم جولائی کو ریلیز کےلئے تیار ہے۔

ڈیجیٹل فنٹس پلیٹ فارم

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply