bill gates jtnonline

ڈیجٹل کرنسی بٹ کوائن کے خریداروں کیلئے بل گیٹس کا حیران کُن پیغام

Spread the love

واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن ذرا ٹیکنالوجی نیوز) ڈیجٹل کرنسی بٹ کوائن

جب تک آپ دنیا کے امیر ترین شخص نہ ہوں، اسوقت تک ڈیجیٹل کرنسی بٹ

کوائن خریدنے سے گریز کریں۔ یہ پیغام ہے دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص اور

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کا جو گزشتہ روز انہوں نے ایک انٹرویو میں دیا۔

بل گیٹس نے مزید کہا کہ یہ کرنسی ایسی سرمایہ کاری نہیں جو عام افراد کو کرنی

چاہیے جبکہ یہ ماحولیات کیلئے بھی نقصان دہ ہے کیونکہ اس کی مائننگ کیلئے

بہت زیادہ توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔

=-= یہ بھی پڑھیں : کرپٹو کرنسی، مائننگ کیلئے کے پی ایڈوائزی کمیٹی قائم

بلومبرگ کو دیئے گئے انٹرویو میں بل گیٹس نے کہا ایلون کے پاس بہت زیادہ

پیسے ہیں اور وہ بہت زیادہ ہوشیار ہیں، تو مجھے فکر نہیں کہ ان کے بٹ کوائنز

کی قیمت اوپر نیچے ہوتی رہے۔ میرے خیال میں جو لوگ اس خیال کے پیچھے

بھاگتے ہیں ان کے پاس اتنے پیسے نہیں ہوتے، میرا تو ماننا ہے اگر آپ کے پاس

ایلون مسک سے کم دولت ہے تو آپ کو بٹ کوائن خریدنا نہیں چاہیے۔ ایک سال

کے دوران بٹ کوائن کی قدر میں 400 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا اور 58 ہزار

ڈالرز کی حد تک بھی پہنچی مگر اب یہ قدر گر کر 45 ہزار ڈالرز تک پہنچ چکی

ہے۔ تاہم دنیا میں اس ڈیجیٹل کرنسی کے حوالے سے لوگوں کی دلچسپی بڑھی ہے۔

=–= جس کے بغیر لوگ زندہ رہ سکتے ہیں وہ کرپٹوکرنسی ہے، بل گیٹس
——————————————————————————–

ٹیسلا اور اسپیس ایکسس کے بانی ایلون مسک نے اپنی کمپنی کے ذریعے بٹ

کوائن میں ڈیڑھ ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی اور ان کا کہنا تھا بٹ کوائن کو

جلد ادائیگیوں کیلئے قبول کیا جائے گا۔ فروری میں ہی وال اسٹریٹ جرنل کو دیئے

گئے ایک انٹرویو میں بل گیٹس سے پوچھا گیا کہ دنیا میں ایسی کونسی ٹیکنالوجی

ہے جس کے بغیر لوگ زندہ رہ سکتے ہیں اور ان کا جواب تھا کرپٹوکرنسی۔ انہوں

نے کہا کہ جس طرح آج دنیا میں کرپٹو کرنسی کام کرتی ہے، اس سے مخصوص

مجرمانہ سرگرمیوں کا موقع ملتا ہے اور بہتر ہے اس سے نجات حاصل کرلی

جائے۔ تاہم انہوں نے مزید کہا اس سوال کا زیادہ بہتر جواب حیاتیاتی ہتھیار ہوگا۔

=قارئین=:کاوش اچھی لگے تو شیئر، فالو کریں اپڈیٹ رہیں

بل گیٹس کا مزید کہنا تھا مجھے ممکنہ طور پر حیاتیاتی ہتھیاروں کے بارے میں

کہنا چاہیے، وہ بہت بڑی چیز ہے، ہمیں اس قسم کی ٹیکنالوجی کی ضرورت نہیں۔

وال اسٹریٹ جرنل کیساتھ سی این بی سی کو بھی بل گیٹس نے ایک انٹرویو دیا جس

میں بل گیٹس سے کرپٹو کرنسی کے بارے میں موسمیاتی تبدیلی کے تناظر میں

سوال پوچھا گیا کیونکہ یہ ڈیجیٹل کرنسیاں بہت زیادہ توانائی استعمال کرتی ہیں،

تاہم اس موقع پر بل گیٹس نے کہا بٹ کوائن سے متعلق انکا موقف غیرجانبدارانہ

ہے۔ میرے پاس بٹ کوائن نہیں اور اس حوالے سے میرا نکتہ نظر غیرجانبدارانہ

ہے۔ بٹ کوائن اوپر اور نیچے جا سکتے ہیں کیونکہ اس کا انحصار کرنسی کے

حوالے سے لوگوں کے خیالات پر ہے اور میں پیششگوئی نہیں کرسکتا کہ یہ کس

طرح پیشرفت کرے گی۔

ڈیجٹل کرنسی بٹ کوائن

Leave a Reply