Bangala Daish Banners against India 294

کشمیر، روہنگیا، فلسطین اورآسام میں مظالم کیخلاف ڈھاکہ میں بینرآویزاں

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ڈھاکہ (جتن آن لائن خصوصی رپورٹ) ڈھاکہ بینرآویزاں

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں اہم عوامی مقامات پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے مظالم کیخلاف بینرز لگ گئے۔

یہ بھی پڑھیں : بنگلہ دیش میں خونیں انتخابات ، حسینہ واجد کی پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب،اپوزیشن نے نتائج مسترد کر دیئے

تفصیلات کے مطابق پانچ اگست کے بھارتی فیصلے کے بعد مظلوم کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کے دنیا بھر میں اجاگر ہونے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے- ہر ملک میں اسکی مذمت کی جا رہی ہے۔ یہاں تک کہ اب سابق مشرقی پاکستان اور بھارت کے حمایت یافتہ بنگلہ دیش میں بھی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق میں آواز بلند ہونا شروع ہو گئی۔

بھارت نواز بنگلہ دیش میں مودی مظالم کیخلاف حق کی آواز

بھارتی نواز بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے دورحکومت میں بھی دارالحکومت ڈھاکا میں بھارت مخالف پوسٹر آویزاں کر دیئے گئے۔ ڈھاکا کے اہم اورنمایاں مقامات پر آویزاں کیے گئے پوسٹروں پر بھارتی مظالم کو اجاگر کیا گیا ہے- تصاویر پر کشمیری عوام پر بھارتی فوج کے مظالم اور تشدد کو دیکھا جا سکتا ہے۔ پوسٹر پر بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد اور ان کے والد شیخ مجید الرحمن کی تصاویر بھی آویزاں ہیں۔ پوسٹر پر بھارت مخالف نعرے درج کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں : مزید روہنگیا پناہ گزینوں ناقابل قبول،بنگلہ دیش کا اقوام متحدہ کوجواب

مقبوضہ کشمیر کیساتھ ساتھ ان پوسٹرزاور بینرز پر فلسطین، روہنگیا اور اسام کے مسلمانوں کے حق میں بھی آواز بلند کی گئی ہے۔

ڈھاکہ بینرآویزاں

Leave a Reply