ڈھاکہ، پلاسٹک کے گودام میں ہولناک آتشزدگی،81افراد ہلاک،50زخمی

Spread the love

ڈھاکہ(جے ٹی این آن لائن) بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے چاک بازار میں واقع پلاسٹک کے گودام میں آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد81ہو گئی۔ مرنے والوں میں زیادہ ترعورتیں اور بچے شامل ہیں۔

واقعے میں 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بنگلا دیشی حکام کا کہنا ہے آگ گیس سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے لگی جبکہ عمارت میں کیمیکل کا گوادام اور پلاسٹک کا سامان موجود تھا جو آگ کے پھیلنے کا سبب بنا۔

بنگلا دیشی حکام کے مطابق عمارت میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جاں بحق اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے چاک بازار جس علاقے میں واقع ہے اسے پرانا ڈھاکا کہا جاتا ہے جبکہ آگ سے متاثرہ عمارت میں پلاسٹک کی اشیا کے گودام موجود ہیں۔

Leave a Reply