ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی فیس بک پر لائیو کھلی کچہری، مسائل سُنے

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی فیس بک پر لائیو کھلی کچہری، مسائل سُنے

Spread the love

ایبٹ آباد (سردار احمد یاسر) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد

Journalist Sardar Yaser Ahmad

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت آن لائن/ فیس بک لائیو

کھلی کچہری منعقد ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) فیس بک لائیو کھلی

کچہری میں لوگوں کی شکایات سنیں، سوالات کے جوابات دیئے اور موقع پر

سائلین کے مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

کھلی کچہری کا مقصد لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا

کے ذریعے زیادہ سے زیادہ لوگوں سے بات چیت اور ان کے مسائل سے متعلق

آگہی اور ان کا حل ہے۔ حکومتی احکامات کے مطابق شہریوں سے بذریعہ گوگل

فارم موصولہ تفصیلی شکایات کو پاکستان سٹیزن پورٹل کے ذریعے تمام متعقلہ

محکموں کو ارسال کی جاتی ہیں، جس پر تمام محکمے مقررہ وقت کے اندر

مسلئے کے حل اور رپورٹ کرنے کے مجاز ہیں۔

=-،-= اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن و انڈسٹریز کا آیبٹ آباد شہر کا دورہ

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن و

انڈسٹریز نے شہر کی مختلف مارکیٹس اور دکانوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے پرائس

لسٹ پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے خلاف ورزی کرنیوالے دکانداروں پر جرمانہ

اور وارننگ جاری کیں۔ حبیب کیمسٹ منڈیاں کی جانب سے زائد المیعاد ادویات کی

فروخت کی نشاندہی پر کیس کنزیومر کورٹ میں فائل کیا گیا، جس پر قانون کے

مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

=-،-= ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کا رات گئے کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ

ڈپٹی کمشنر مانسہرہ ڈاکٹر قاسم علی خان نے گزشتہ رات کنگ عبداللہ ٹیچنگ

ہسپتال مانسہرہ کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر عام مریضوں کے علاج معالجے

و فراہم کردہ سہولیات کا تفصیل سے جائزہ لیا اور مریضوں سے ملاقات کرتے

ہوئے ان کی خیریت دریافت کی۔ ساتھ ہی ڈینگی کے مریضوں کے لئے 25 بیڈز

کے نئے قائم کئے جانے والے وارڈ کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور اس سلسلہ

میں ہسپتال انتظامیہ کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر ماروی ملک شیر،

اسسٹنٹ کمشنر اور حسرت خان، اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو، ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کے

ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply