ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا وزارت داخلہ کیخلاف جھوٹ بولنے پر ایکشن لینے کا فیصلہ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن) پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر

کیخلاف ایف آئی آر کے اندراج کا معاملہ تنازع اختیار کرگیا، سیکرٹری داخلہ کی

جانب سے چیئرمین سینیٹ کو دیئے گئے جواب کو ڈپٹی چیئرمین نے مسترد کردیا

اور وزارت داخلہ کیخلاف ایکشن لینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا وزارت نے جھوٹ

بول کر پارلیمنٹ کا استحقاق مجروح کیا ہے۔ ایوان کے متفقہ فیصلے سے وزارت

داخلہ کیخلاف ایکشن لیا جائیگا۔ جب تک اس دفتر میں بیٹھا ہوں سینیٹ کو کمزور

ہونے نہیں دوں گا۔ ارکان سینیٹ کے خلاف اس طرح کی کارروائیاں کسی صورت

برداشت نہیں کی جا سکتیں۔ سینیٹ کو اطلاع دیئے بغیر ایف آئی آر درج کر کے

وزارت داخلہ نے غلطی کی ہے۔ اسے اپنی غلطی کا اعتراف کرنا چاہئے ۔سلیم

مانڈوی والا نے کہا وزارت داخلہ نے بغیر اطلاع کے ایف آئی آر درج نہ کرنے

کی یقین دہانی کرائی تھی۔ وزارت داخلہ کا ایف آئی آر اندراج سے متعلق جواب

جھوٹ پر مبنی ہے۔ ایف آئی آر کے اندراج سے متعلق چیئرمین سینیٹ کو بھی

اطلاع نہیں دی گئی۔ بات چیئرمین سینیٹ سے آگے بڑھ چکی ہے۔ ارکان سینیٹ

کے خلاف کارروایوں کا معاملہ اب ایوان میں لے جائوں گا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply