Russian Flag

ڈوپنگ سکینڈل ،روس پر 4سال کیلئے عالمی کھیلوں کے دروازے بند

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لوزانے (سپورٹس رپورٹر )ڈوپنگ سکینڈل کو بنیاد بناتے ہوئے انٹرنیشنل ڈوپنگ ایجنسی واڈا نے

روس پر چار سالہ پابندی عائد کردی جس کے تحت اسے اولمپکس،ورلڈ کپ اور ورلڈ چیمپئن شپ

جیسے اہم مقابلوں میں شرکت سے محروم رہنا پڑے گا۔روس میں کھیلوں کے کرتا دھرتا افراد نے

جعلی ثبوتوں کے ذریعے لیبارٹری ڈیٹا میں تبدیلیاں کیں اورمثبت ڈوپ ٹیسٹ کے حوالے سے مددگار

فائلوں اور شواہد کو تلف کردیا جس کے سبب واڈا کی ایگزیکٹو کمیٹی نے متفقہ طور پر روس کو سزا

دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس پر چار سالہ پابندی کا اطلاق کردیا۔ عالمی سطح پر خود کو کھیلوں کی

دنیا کی بڑی طاقت قرار دینے والا ملک روس 2015 سے ڈوپنگ سکینڈلز کی زد میں ہے اور 2014

کے سوچی گیمز کے بعد ابھرنے والے ڈوپنگ سکینڈلز کے باعث روسی پلیئرز کو اولمپک گیمز میں

شرکت سے بھی محروم رہنا پڑا جبکہ روسی ڈوپنگ ایجنسی کو معطل کردیا گیا تاہم گزشتہ برس

مستند دستاویزات کی فراہمی کی شرط پر اس کو بحال کیا گیا تھا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply