ڈونلڈ ٹرمپ فیس بک، ٹوئٹر کے مقابل اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم لانے کو تیار
Spread the love

واشنگٹن(جے ٹی این ٹیکنالوجی نیوز) ڈونلڈ ٹرمپ فیس بک

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر اور فیس بک کی جانب سے ان پرعائد

پابندی کے نو ماہ بعد اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کیساتھ ایک نئی میڈیا کمپنی

شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹرمپ کی زیر صدارت ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی

گروپ ( ٹی ایم ٹی جی ) کے نام سے اس کمپنی کا ڈیجیٹل ورلڈ ایکوزیشن

کارپوریشن کے ساتھ انضمام کے بعد سٹاک مارکیٹ میں اندراج کرایا جائیگا-

=–= سوشل میڈیا سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

ٹی ایم ٹی جی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس کے بعد جلد ہی

ٹروتھ سوشل کے نام سے سوشل نیٹ ورک لانچ کیا جائے گا۔ ٹی ایم ٹی جی کا

مشن لبرل میڈیا کنسورشیم کا حریف ادارہ قائم کرنا اور سلیکان ویلی کی بڑی

کمپنیوں کا مقابلہ کرنا ہے جنہوں نے امریکہ میں اپنی مخالف آوازوں کو خاموش

کرانے کے لئے یکطرفہ طاقت کا استعمال کیا۔ اس بیان میں ٹوئٹر اور فیس بک

جیسی ٹیکنالوجی کمپنیوں کا پس پردہ حوالہ دیا گیا ہے جنہوں نے 6 جنوری کو

کانگریس کی عمارت میں ہونے والے فسادات کے بعد ٹرمپ کے اکاؤنٹس بند کر

دیئے تھے۔

=-= سوشل میڈیا کمپنیوں کیخلاف ٹروتھ سوشل اور ٹی ایم ٹی جی قائم کی ہے، ٹرمپ

ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیوں کے ظلم

کیخلاف کھڑا ہونے کیلئے ٹروتھ سوشل اور ٹی ایم ٹی جی قائم کی ہے۔ ٹی ایم ٹی

جی کی بنیاد سب کو آواز دینے کے مشن پر رکھی گئی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہم

ایک ایسی دنیا میں رہتے ہیں جہاں ٹوئٹر پر طالبان کی موجودگی تو ہے تاہم عوام

کے پسندیدہ امریکی صدر کو خاموش کرا دیا گیا ہے۔سابق صدر کا انٹرپرائز

سبسکرپشن ویڈیو سروس بھی بنائے گا۔ سوشل نیٹ ورک اگلے مہینے بیٹا لانچ

اور 2022ء کی پہلی سہ ماہی میں مکمل متعارف کرا دیا جائے گا۔

=-= فیس بک پر برطانیہ میں 55 کروڑ پاؤنڈ جرمانہ، کمپیٹیشن واچ ڈاگ ناراض

برطانیہ کی کمپیٹیشن اور مارکیٹس اتھارٹی نے جف پلیٹ فارم GIPHY کی

خریداری سے متعلق مکمل معلومات نہ دینے پر فیس بک کو 55 کروڑ پاونڈ کا

جرمانہ کر دیا۔ کمپیٹیشن اینڈ مارکیٹس اتھارٹی کے مطابق جف پلیٹ فارم کی

خریداری سے متعلق تحقیقات میں درکار معلومات دینے سے انکار کرنے پر فیس

بک پر جرمانہ لگایا گیا۔ جرمانہ لگا کر فیس بک کو خبردار کیا گیا ہے کہ کوئی

کمپنی قانون سے بالاتر نہیں۔ دوسری جانب فیس بک نے برطانوی کمپیٹیشن واچ

ڈاگ کی جانب سے عائد جرمانے کی شدید مذمت کی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ فیس بک ، ڈونلڈ ٹرمپ فیس بک ، ڈونلڈ ٹرمپ فیس بک

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply

%d bloggers like this: