First-Lady-Melania & Trump 0

ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا بد ترین اداکاری کیلئے نامزد

Spread the love

اگرچہ فلمی دنیا کے لیے سب سے معتبر ایوارڈ کا اعزاز آسکر کو جاتا ہے، جسے حاصل کرنا تقریبا ہر اداکار کی خواہش ہوتی ہے۔تاہم فلمی دنیا کے اس معتبر ترین ایوارڈ کے مقابلے میں دیے جانے والے گولڈن ریسبیری ایوارڈ کو بھی اہم ترین ایوارڈ سمجھا جاتا ہے۔اور اس بار اس ایوارڈ کے لیے انتظامیہ نے اداکاروں کے ساتھ ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کو بھی نامزد کیا ہے۔منگل کو بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ایوارڈ دراصل ان اداکاروں، ہدایت کاروں اور فلموں کو دیا جاتا ہے، جنہیں آسکر انتطامیہ نظر انداز کردیتی ہے۔39 ویں گولڈن ریسبیری ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا اور حیران کن طور پر اس بار بدترین اداکار کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ اور بدترین معاون اداکارہ کے لیے ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کو نامزد کردیا گیا۔خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ گولڈن ریسبیری ایوارڈ کی جیوری نے بدترین اداکاروں کی کیٹیگری میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی نامزد کردیا۔ساتھ ہی جیوری نے امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کو بھی معاون بدترین اداکارہ کی کیٹیگری کے لیے نامزد کیا۔ جیوری نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دستاویزی فلم ڈیتھ آف نیشن اور فارن ہائٹ 11/9 میں نظر آنے پر بدترین اداکار کے لیے نامزد کیا۔

Leave a Reply