ڈسکہ کی نشست جیتنا ضروری ،حمزہ شہباز

Spread the love

ڈسکہ نشست جیتنا ضروری

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ڈسکہ کے ضمنی انتخاب کے لئے رانا

ثنااﷲ،احسن اقبال اورارمغان سبحانی کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا ،مہم کو پنجاب اسمبلی میں قائد

حزب اختلاف حمزہ شہباز خود مانیٹر کریں گے۔پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی

زیر صدارت مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں اہم اجلاس ہوا جس میں میں 18مارچ کوڈسکہ میں

ہونے والے ضمنی انتخاب کے حوالے سے حکمت عملی بارے غورکیا گیا۔اجلاس میں احسن اقبال

،رانا ثنااﷲ اور خواجہ سعد رفیق سمیت دیگرنے شرکت کی جبکہ امیدوار نوشین افتخار کو بھی آن

بورڈ لیا گیا۔ اجلاس میں سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے تمام ارکان قومی و صوبائی

اسمبلی کو ضمنی انتخاب کے حوالے سے ڈیوٹیاں سونپ دی گئی ہیں جبکہ حمزہ شہباز شریف سارے

عمل کو خود مانیٹر کریں گے ۔ڈسکہ ضمنی انتخا ب میں رانا ثنااﷲ،احسن اقبال اورارمغان سبحانی کو

خصوصی ٹاسک دیا گیا۔ اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ ڈسکہ کی

نشست کوبھاری مارجن سے جیتنا ضروری ہے۔پہلے سے بہتر منصوبہ بندی کے ساتھ انتخاب لڑیں

گے ۔ انہوں نے کہا کہ جب نالائق حکمران عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کچھ نہیں کرتے تو پھر عوام

ضمنی اورسینٹ انتخابات جیسے فیصلے دیتے ہیں ،حکمران پونے تین سالوں میں کوئی ایک بھی میگا

پراجیکٹ دکھا دیں،ہمارے دور حکومت میں معیشت کی گروتھ 5.8فیصد تھی جبکہ آج صفر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت حکومت کے مستقبل کا فیصلہ کرے ۔انہوں نے کہا کہ لوگ

مہنگائی اور بے روز گاری کیوجہ سے فاقوں پر مجبور ہیں جبکہ حکمران سب اچھا کی رپورٹ دے

رہے ہیں۔

ڈسکہ نشست جیتنا ضروری

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply