سعودی شہری کی ثقافتی ورثہ سے محبت، ڈسکور الباحہ پلیٹ فارم مقبول ہو گیا

سعودی شہری کی ثقافتی ورثہ سے محبت، ڈسکور الباحہ پلیٹ فارم مقبول ہو گیا

Spread the love

ریاض (جے ٹی این آن لائن ٹیکنالوجی نیوز) ڈسکور الباحہ پلیٹ فارم

سعودی عرب کے نوجوان انجینئر نے ثقافتی ورثے سے جنون کی حد تک محبت

میں من پسند الباحہ خطے کے قدرتی و تاریخی مقامات اور مناظر، ثقافتی ورثے کو

دنیا بھر میں متعارف کرانے ڈسکور الباحہ نامی ایپ بنا کر ایک پلیٹ فارم تیار کیا

جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر غیر معمولی طور پر مقبول ہوگیا ہے۔ اس

پلیٹ فارم کا مقصد الباحہ میں سیاحت کے امکانات سے متعلق دنیا کو آگاہ کرنا اور

وہاں پر موجود تاریخی، ثقافتی اور قدرتی اہمیت کے حامل مقامات کی نشاندہی کرنا

ہے۔

=–= ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا سے متعلق ایسی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

ڈسکور الباحہ پلیٹ فارم کے جنرل سپروائزر انجینیر ہانی رجب نے عرب ٹی وی

سے منصوبے کے تصور سے متعلق بتایا کہا کہ ڈسکور الباحہ کا آغاز سیاحت و

ورثہ کی مارکیٹنگ کے مقصد سے کیا تاکہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے سعودی

عرب کے جنوب مغرب میں واقع الباحہ خطے کے تاریخی، قدرتی و ثقافتی ورثے

کو متعارف کروا کر سیاحوں کو راغب کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک

ٹیم کی شکل میں علاقہ کے ثقافتی اور قدرتی خزانوں کو اجاگر کرنے کے جذبہ

کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ ہمارا مقصد جدید ٹیکنالوجی کو اپنے ورثے، اس کے

آثار قدیمہ کی خوبصورتی اور اس کی دلکش فطرت کو متعارف کرانے کے لیے

استعمال میں لانا اور وژن 2030ء کے اہداف کے مطابق آگے بڑھنا ہے۔

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

انجینیر ہانی رجب نے کہا کہ الباحہ 9 گورنریوں اور 42 مراکز پر مشتمل ہے۔ اس

کے 1200 دیہات ہیں جبکہ اسے ماضی میں پانی کی فراوانی اور زراعت کی

کثرت کی بہ دولت حجاز گارڈن کہا جاتا تھا۔ الباحہ بہت سے تاریخی مقامات اپنے

اندر محفوظ رکھے ہوئے ہے۔ یہاں کئی مشہور بازار ہیں۔ دستکاریاں اور کئی

دوسری قدرتی اور ثقافتی اہمیت کے حامل اشیاء ہیں۔ یہاں پر 25 مقبول مارکیٹیں

ہیں جن میں سب سے اہم جمعرات کا بازار ہے۔ المندق میں ہفتہ کا بازار،

بلجورشی، قلواہ میں اتوار کا بازار، المخوا میں منگل کا بازار اور العقیق میں جمعہ

بازار، یادگاریں، قلعے، پرانی طرز تعمیر پر بنی عمارتیں، مختلف ورثے کے

حامل دیہات کے علاوہ پارکس اور گھنے جنگلات بھی سیاحوں کی توجہ کا مرکز

بن سکتے ہیں۔

ڈسکور الباحہ پلیٹ فارم ، ڈسکور الباحہ پلیٹ فارم

Leave a Reply