0

ڈریم لینڈ ہاؤسنگ سوسائٹی،جوبلی ٹاؤن پرمہربانیاں،ایل ڈی اے کے دواعلیٰ افسران کےخلاف مقدمات درج

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن) ڈائریکٹر جنرل لاہورڈیولپمنٹ اتھارٹی آمنہ عمران اورایل ڈی اے کے اعلی افسران کے خلاف دو الگ الگ ایف آئی آرز درج کر لیں

اینٹی کرپشن نے ڈریم لینڈ ہاؤسنگ سوسائٹی میں کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی شامل کرنے کے معاملہ پر ڈی جی ایل ڈی اے کو ایف آئی آر میں نامزد کیا۔

ڈریم لینڈ ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایل ڈی اے افسران کی ملی بھگت سے20 کنال سرکاری رقبہ پر سوسائٹی کے داخلی راستہ تک سڑک بنا دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے پی ٹی آئی کے ایم پی اے نذیر چوہان ڈریم لینڈ ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک ہیں، ایم پی اے نذیر چوہان کے کردار کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گا.

اینٹی کرپشن نے دوسری ایف آئی آر جوبلی ٹاؤن میں کرکٹ سٹیڈیم کی غیر قانونی تعمیر کے معاملہ پر درج کی۔ جوبلی ٹاؤن میں 51کنال رقبہ پر ایل ڈی اے بورڈ سے منظوری کے بغیر سٹیڈیم تعمیر کیلئے اراضی الاٹ کردی گئی۔

ایل ڈی اے افسران نے پارک کیلئے مختص اراضی غیرقانونی طور پر کرکٹ اسٹیڈیم کیلئے الاٹ کی ،اینٹی کرپشن کرکٹ سٹیڈیم کی غیرقانونی تعمیر پر ایڈیشنل ڈی جی ایل ڈی اے ظریف ستی کو ایف آئی آر میں نامزد کردیا۔ جوبلی ٹاؤن میں کرکٹ سٹیڈیم کی غیر قانونی تعمیر پر ڈی جی ایل ڈی اے کو بھی شامل تفتیش کرلیا گیا۔


Leave a Reply