مریکا نے جنگ زدہ علاقوں سے باہر ڈرون حملے روک دئیے

Spread the love

ڈرون حملے روک دئیے

واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن انتظامیہ نے جنگ زدہ علاقوں کے سوا

ڈرون حملے بند کرنے کا اعلان کردیا۔افغان،شام،عراق کے علاوہ کسی بھی ملک میں ڈرون حملے

کے لیے وائٹ ہاوس کی اجازت لینا ضروری ہوگا،پینٹا گون اور میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان،

شام اور عراق کے علاوہ کسی بھی ملک میں ڈرون حملے کے لیے وائٹ ہاوس کی اجازت لینا

ضروری ہوگا۔ترجمان پینٹاگون جان کربی نے کہا کہ ایسے علاقے جہاں امریکی فوج موجود ہے لیکن

اگر وہاں جنگ نہیں تو ایسی جگہوں پر ڈرون حملوں کو روک دیا گیا ہے۔جان کربی کا کہنا تھا کہ

پابندی مستقل نہیں لگائی جارہی، اور نہ ہی اس کا مطلب یہ ہے کہ ڈرون حملے نہیں ہوں گے۔ بین

الاقوامی پارٹنرز کے ساتھ انتہا پسندوں کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔اس سے قبل سابق صدر ڈونلڈ

ٹرمپ نے صومالیہ اور دیگر ممالک میں بھی امریکی فوج کو ڈرون حملوں کی اجازت دے رکھی

تھی۔اس سے قبل سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صومالیہ اور دیگر ممالک میں بھی امریکی فوج کو

ڈرون حملوں کی اجازت دے رکھی تھی۔

ڈرون حملے روک دئیے

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply