محرم الحرام، پشاور کی امام بارگاہوں، مساجد کا سکیورٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ

پنجاب میں 9 اور 10 محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی عائد

Spread the love

ڈبل سواری پابندی عائد

لاہور (جے ٹی این آن لائن نیوز) محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام سے متعلق سیکیورٹی پلان

جاری کر دیا۔ پنجاب میں 9ویں اور 10 محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی،جبکہ9اضلاع میں

موبائل سروس بند رہے گی۔محکمہ داخلہ کی جانب سے محرم الحرام کے دوران قیام امن کیلئے تیاریاں

کا سلسلہ جاری ہے۔سیکیورٹی پلان کے تحت پنجاب کے 24 اضلاع میں فوج اور رینجرز تعینات کی

جائے گی۔محکمہ داخلہ پنجاب نے امن وامان کے پیش نظر صوبے کے 7اضلاع کو حساس قرار دیدیا

گیا۔ لاہور ،راولپنڈی ، فیصل آباد ، جھنگ ، بھکر ، ملتان اور گوجرانوالہ حساس شہروں میں شامل ہیں۔

محرم الحرام میں جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کا حکم دیدیا گیا ہے۔ صوبہ بھر

میں مجالس اور جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی مانیٹرنگ کی جائے گی اور تمام اہم

جگہوں پر واک تھرو گیٹ نصب کیے جائیں گے۔ عزاداروں کو چیکنگ کے بعد جلوسوں میں داخلے

کی اجازت دی جائے گی۔علاوہ ازیں نو اور دس محرم الحرام کو لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں

میں موبائل فون سروس بند رکھی جائے گی، محکمہ داخلہ نے موبائل فون سروس کی بندش کیلئے آئی

جی آفس سے حساس شہروں کے تفصیلات مانگ لی ہیں۔

ڈبل سواری پابندی عائد

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply