بے حسی و ناانصافی پر مبنی نظام کو بدلنا اشد ضروری ہے، ڈاکٹر نازیہ نیاز

بے حسی و ناانصافی پر مبنی نظام کو بدلنا اشد ضروری ہے، ڈاکٹر نازیہ نیاز

Spread the love

میرپور(جے ٹی این آن لائن کشمیر نیوز) ڈاکٹر نازیہ نیاز

ایل اے 39 جموں 6 سے تحریک انصاف کی امیدوار اسمبلی ڈاکٹر نازیہ نیاز کی

انتخابی مہم عروج پر ہے اور وہ مختلف کے علاقوں کے دوروں کے دوران

درجنوں کارنرز میٹنگز سے خطاب اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کر رہی ہیں،

اس موقع پر انکا کہنا ہے پاکستا ن اور آزاد کشمیر کے عوام قبضہ گروپوں لینڈ

اور ڈرگ مافیا، جاگیرداری و سرمایہ داری نظام اور بے انصافی سے چھٹکارہ

چاہتے ہیں، بے حسی اور بے انصافی پر مبنی نظام کو بدلنے کی اشد ضرورت

ہے۔ حکومت کو خادم اور ریاست کی ماں کا کردار ادا کرنا چاہئے، پاکستان

تحریک انصاف ملک کو حقیقی جمہوری اور فلاحی ریاست بنانے کیلئے کوشاں

ہے-

=-.-= آزاد و مقبوضہ کشمیر سے متعلق مزید خبریں ( == پڑھیں ==)

تحریک انصاف کی حلقہ LA-39 جموں 6 سے امیدوار اسمبلی ڈاکٹر نازیہ نیاز نے

ان خیالات کا اظہار اپنے حلقہ کے دورے کے دوران مختلف کارنر میٹنگز میں

عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان مافیا کے خلاف

جہاد کر رہا ہے، ہمارے سماج کو اب کرپشن اور بے انصافی کے خلاف ایک اور

جنگ آزادی لڑنا ہو گی، اس ضمن میں عوام کو بیدار کرنے کے لئے تحریک

انصاف اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے-

=-،-= حلقہ ایل اے 39 جموں 6 میں پی ٹی آئی کا پلڑا بھاری، سروے رپورٹ

دوسری طرف حلقہ ایل اے 39 جموں 6 میں پاکستان تحریک انصاف کی الیکشن

مہم سب سے زیادہ برق رفتاری اور کامیابی سے جاری ہے اور مختلف پارٹیوں

سے مایوس ہو کر عوام بڑی تعداد میں تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں-

عوامی سروے میں ڈاکٹر نازیہ نیاز بھاری اکثریت سے الیکشن جیتتی ہوئی نظر

آ رہی ہیں اس حوالے سے مقامی ایم این ایز اور ممبران صوبائی اسمبلی بھی انکی

بھرپور معاونت کر رہے ہیں جبکہ کرنل ظفر ملک بذات خود تمام الیکشن کمپین

کی نگرانی کر رہے ہیں، ڈاکٹر نازیہ نیاز نے عوامی تعاون کا شکریہ ادا کرتے

ہوئے کہا تحریک انصاف ہی امید کی کرن ہے اور ہم نے ہی کرپشن، بے انصافی

اور مافیاز کے اندھیروں کا خاتمہ کرنا ہے، اب آزاد کشمیر میں تحریک انصاف

کی حکومت کا قیام یقینی ہو چکا ہے۔

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

میڈیا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ میڈیا نے بھی بلا شبہ

عوامی بیداری میں اہم کردار ادا کیا ہے، میڈیا کی سپورٹ پر میں میڈیا کی شکر

گزار ہوں۔

ڈاکٹر نازیہ نیاز ، ڈاکٹر نازیہ نیاز

Leave a Reply