Mahatir Muhammad

ڈاکٹر مہاتیر محمد نے امریکہ کی ایک اور دھوکا دہی کا پردہ چاک کر دیا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کوالالمپور(جے ٹی این آن لائن خصوصی رپورٹ) ڈاکٹر مہاتیر محمد

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ

نے ملائیشیا کو ایف 16 لڑاکا طیارے اس کے مخصوص کوڈ اور ضروری وسائل

کے بغیر فروخت کیے ہیں اور امریکہ اسرائیل کے علاوہ تمام ملکوں کے ساتھ

یہی کام کرتا ہے۔

——————————————————————————
یہ بھی پڑھیں : مہاتیر محمد کی فلسطینیوں سے یکجہتی، اسرائیل سے اظہار نفرت
——————————————————————————

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ امریکہ سے ایف 16 طیارے خریدنے اور تحویل میں لینے کے بعد ہم پر انکشاف ہوا کہ امریکہ نے ایف 16 طیاروں کو اس کے مخصوص کوڈ اور ضروری وسائل کے بغیر فروخت کیا ہے، جس کی وجہ سے اب ملائیشیا ایف 16 طیاروں سے مکمل طور پر فائدہ اٹھانے سے قاصر ہے۔

طیاروں کے تمام آپشنز سے فائدہ اٹھانے کیلئے امریکہ کے محتاج

مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ اگر ان طیاروں کے تمام آپشنز سے ہم فائدہ اٹھانا چاہئیں تو ہمیں اس کیلئے دوبارہ امریکہ جانا پڑے گا، تاکہ امریکہ کے انجینئیر ایف 16 طیاروں کیلئے پروگرامنگ کریں، جس پر کافی اخراجات آئیں گے، اور یہ تمام اخراجات ملائیشیا کے ذمہ ہیں۔

——————————————————————————
دوستو : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر کریں، فالو کریں اپڈیٹ رہیں
——————————————————————————

واضح رہے کہ مہاتیر محمد 1981ء سے 2003ء تک اور پھر 2018ء میں ملائیشیا کے وزیراعظم رہے، جس کے بعد 2020ء میں انہوں نے اپنے عہدے سے استعفےٰ دیا۔ مسلم امہ کے انتہائی خیر خواہ ہونے کی وجہ سے بھی وہ طاغوتی طاقتوں کو ایک آنکھ نہیں بھاتے، جبکہ ان کی سچ گوئی کی بدولت کئی مسلم ممالک بھی انہیں اچھی نگاہ سے نہیں دیکھتیں

ڈاکٹر مہاتیر محمد

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply