Dr Qibla Ayaz 53

فلموں سے متعلق فیصلہ دینا اسلامی نظریاتی کونسل کا کام نہیں، قبلہ ایاز

Spread the love

اسلام آباد(جتن آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹر قبلہ ایاز

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کا کہنا ہے فلموں کے بارے میں رائے دینا اسلامی نظریاتی کونسل کا کام نہیں۔ مزید پڑھیں

سرکار کچھ پوچھے تو جواب دنیا ہماری ذمہ داری،چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

چند روز قبل مرکزی فلم سنسر بورڈ نے ہدایتکار سرمد کھوسٹ کی فلم ’زندگی تماشا‘ کے تنقیدی جائزے کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اسی ضمن چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا حکومت نے فلم ‘زندگی تماشا’ کا معاملہ ہمارے پاس بھیجا ہے، ہم اس کا جائزہ لیں گے، تاہم فلموں کے بارے میں رائے دینا اسلامی نظریاتی کونسل کا کام نہیں ہے لیکن اگر سرکار ہم سے کوئی بات پوچھے تو یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اس کا جواب دیا جائے۔

فلم کے بارے میں فیصلہ نہیں رائے دینگے، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

ڈاکٹر قبلہ ایاز کا کہنا ہے کہ ہم فلم زندگی تماشا ہے کہ بارے میں فیصلہ نہیں صرف رائے دیں گے کیونکہ فیصلہ دینا صرف متعلقہ اداروں کا کام ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین کا فلم ’زندگی تماشا‘ کا جائزہ لینے کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہم فلم اور ڈراموں کے ماہرین سے مشورہ لیں گے، کسی کے دباؤ میں آ کر کوئی رائے قائم نہیں کریں گے۔

ڈاکٹر قبلہ ایاز

Leave a Reply