محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا وزیراعظم سمیت حکومتی ٹیم سے شکوہ

محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا وزیراعظم سمیت حکومتی ٹیم سے شکوہ

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این نیوز) ڈاکٹر عبدالقدیر خان شکوہ

محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے وزیراعظم عمران خان یا

کسی دوسرے حکومتی نمائندے کی جانب سے خیریت دریافت نہ کیے جانے پر

افسوس کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر

خان نے کہا کہ مجھے بہت مایوسی ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور نہ ہی ان

کی کابینہ کے کسی رکن نے میری صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ میڈیا کے

مطابق محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر نے مزید کہا کہ جب پوری قوم ان کے لیے

جلد صحت یابی کی دعائیں مانگ رہی تھی تو ایک بھی سرکاری عہدیدار نے

میری صحت کے بارے میں دریافت کرنے کے لیے ٹیلی فون تک نہ کیا۔ اپنی

صحت سے متعلق بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا کہ میری حالت

بہتر ہو رہی ہے اور مجھے باقاعدگی سے مصنوعی آکسیجن لینے کی ضرورت

نہیں رہی۔ بض اوقات ڈاکٹرز محسوس کرتے ہیں تو مجھے آکسیجن دے دیتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز کی ایک ٹیم پیر آج مکمل معائنہ کرے گی جس کی بنیاد

پر میرے گھر جانے یا ہسپتال میں رکنے کا فیصلہ ہو گا۔

=-= پاکستان سے متعلق مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

سرکاری خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان ( اے پی پی ) کے

مطابق 85 سالہ ایٹمی سائنسدان محسن پاکستان کووڈ 19 کے مثبت ٹیسٹ کے بعد

26 اگست کو خان ریسرچ لیبارٹریز ہسپتال میں داخل ہوئے جہاں سے انہیں

راولپنڈی کے ملٹری ہسپتال منتقل کیا گیا۔ کچھ دنوں قبل ڈاکٹر عبد القدیر خان کے

انتقال کی خبریں بھی گردش کرتی رہیں۔ جس پر رد عمل دیتے ہوئے محسن

پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا کہ بعض ناشکرے لوگوں نے میری موت کی

جعلی خبریں چلائی ہیں لیکن میں اپنے چاہنے اور محبت کرنے والوں سمیت

پوری قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں ابھی زندہ ہوں اور تیزی سے صحت یاب ہو

رہا ہوں۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا کیونکہ

انفیکشن کی وجہ سے ان کی صحت خراب ہو گئی تھی۔ تاہم ڈاکٹرز کے مطابق

اب ان کی صحت بہتر ہو رہی ہے اور انہیں جلد ہی گھر منتقل کرنے کا امکان

ہے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان شکوہ ، ڈاکٹر عبدالقدیر خان شکوہ

ڈاکٹر عبدالقدیر خان شکوہ ، ڈاکٹر عبدالقدیر خان شکوہ

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply