ڈاکٹر سیدہ صدف منیر نے پی ایچ ڈی تھیسس کا دفاع کامیابی سے کیا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پشاور (عمران رشید سے) ڈاکٹرسیدہ صدف منیر

ڈاکٹرسیدہ صدف منیر نے پی ایچ ڈی کے مقالے کا انتہائی خوش اسلوبی سے دفاع

کیا، جس کا عنوان تھا ” E.M.Forster اور جوزف کونراڈ کے کاموں میں ایک

پوسٹ کالونیی مطالعہ ” میں بطور دیگر ہندوستانی اور افریقیوں کی نمائندگی۔

=—= سیدہ صدف منیر نے انگریزی مضمون میں پی ایچ ڈی تھیسس مکمل کیا

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر سیدہ صدف منیر نے پشاور کیمپس، قرطبہ یونیورسٹی

آف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ اشفاق کی نگرانی میں

انگریزی مضمون میں پی ایچ ڈی تھیسس مکمل کیا۔

=—= کامیابی سے اساتذہ، معائنہ کاروں اور شرکاء کے سوالات جواب دیئے

بیرونی معائنے کے لئے پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بابر، جناح کالج برائے خواتین،

پشاور یونیورسٹی نے کیا۔ تقریب میں طلبہ، فیکلٹی ممبران اور ریسرچ سکالرز

شریک تھے۔ اس کے مقالے کی پیش کش، خاکہ اور اس کی اہمیت کے بعد ڈاکٹر

صدف منیر نے کامیابی سے اپنے اساتذہ، معائنہ کاروں اور شرکاء کے سوالات کا

اطمینان اور اعتماد کے ساتھ جواب دیا۔

=—= تحقیقی سکالرز کو جدید نظریات کی تلاش، طلبہ استفادہ اٹھائیں

تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحقیقی سکالرز کو جدید نظریات

کی تلاش کے لئے جدید طریقوں اور تکنیکوں کے ساتھ آنا چاہئے تاکہ دوسرے

سکالرز اور تحقیقی طلبہ ان کے کاموں سے استفادہ کرسکیں۔ یہ وقت کا تقاضا ہے-

ڈاکٹر سیدہ صدف کا مزید کہنا تھا وطن عزیز پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور

خود انحصاری کیلئے نوجوان نسل کو عہد حاضر کے چیلنجز کو سامنے رکھ کر

دن رات محنت کرنا ہوگی-

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

ڈاکٹر سیدہ صدف منیر

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply