ڈاکٹر رضا باقر گورنر اسٹیٹ بینک، احمد مجتبیٰ میمن چیئرمین ایف بی آر تعینات

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن) حکومت نے ڈاکٹر رضا باقر کو گورنر اسٹیٹ بینک

جبکہ ڈاکٹر احمد مجتبیٰ میمن کو چیئرمین ایف بی آرتعینات کر دیا گیا۔ ڈاکٹر رضا

باقر کو تین سال کے لیے یہ عہدہ تفویض کیا گیا ہے۔ صدر مملکت عارف علوی

نے گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی کی منظوری دی جس کا نوٹی فکیشن جاری کر

دیا گیا۔ یاد رہے ڈاکٹر رضا باقر اس وقت آئی ایم ایف کے لئے مصر میں کام کر

رہے ہیں۔ اس سے قبل آئی ایم ایف کے لئے رومانیہ میں کنٹری ہیڈ تھے، انہوں

نے کیلیفورنیا سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے۔ جبکہ چیئرمین ایف بی آر

تعینات کئے جانےوالے ڈاکٹر احمد مجتبیٰ میمن وزارت خزانہ کے مطابق ایڈیشنل

سیکرٹری فنانس ڈویژن ہیں۔

Leave a Reply