ڈاکٹرز آف دی منتھ پروگرام کا آغاز، ضلعی انتظامیہ کوہاٹ کا تاریخی اقدام

ڈاکٹرز آف دی منتھ پروگرام کا آغاز، ضلعی انتظامیہ کوہاٹ کا تاریخی اقدام

Spread the love

پشاور(بیورو چیف، عمران رشید خان) ڈاکٹرز آف دی منتھ

Journalist Imran Rasheed

خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کی انتظامیہ نے تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے فرض

شناس اور انسانیت کی خدمت سے سرشار ڈاکٹرز کی حوصلہ افزائی و کارکردگی

پر خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ” ڈاکٹرز آف دی منتھ ” کے نام سے ایک انی

شیٹو (initiative) تقریب کے انعقاد کا آغاز کیا ہے، جس میں ہر ماہ ایک میل

ڈاکٹر اور ایک فیمیل ڈاکٹر کو کارکردگی کی بناء پر منتخب کیا جائیگا جنہیں

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے سمیت ان کے اعزاز میں

ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔

=–= صحت سے مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

اسی سلسلے میں گزشتہ روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بشیر احمد نے اپنے دفتر میں

ماہ اکتوبر میں اچھی کار کردگی دکھانے والے ڈی ایچ کیو، ایل ایم ایچ اور ڈی

ایچ او آفس کے ایک ایک میل اور ایک ایک فیمیل ڈاکٹرز کے اعزاز میں تقریب

کا اہتمام کیا جس میں ان مسیحاؤں کو بہترین کارکردگی اور انسانیت کی خدمت

انجام دینے پر توصیفی سرٹیفیکٹ تقسیم جبکہ ظہرانہ بھی دیا۔ اس موقع پر کوہاٹ

میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر لعل محمد مہماں خصوصی (چیف گیسٹ) تھے،

جب کہ ڈی ایچ او ڈاکٹر سمین جان، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر ناصر حسن نے

اعزازی مہمانوں ( گیسٹ آف ہانر) کے طور پر شرکت کی۔ اکتوبر کے ڈاکٹرز

آف دی منتھ میں ڈاکٹر کمال عالم پولیس سروسز ہسپتال، ڈاکٹر نسیم اﷲ ایم او بی

ایچ یو شین ڈھنڈ، ڈاکٹر حرا اعجاز ڈبلیو ایم او ڈی ایچ کیو، ڈکٹر سلیم ﷲ ایم او

ڈی ایچ کیو، ڈاکٹر رضا علی ایم او ایل ایم ایچ اور ڈاکٹر نبیلہ ایل ایم ایچ شامل

تھیں۔

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

اعزازی تقریب سے خطاب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بشیر احمد اور دیگر مقررین

نے ” ڈاکٹرز آف دی منتھ ” کا اعزاز پانے والے تمام مسیحاؤں کی بہترین کار

کردگی کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی وہ اسی طرح تندہی سے

فرائض کی بجا آوری جاری رکھیں گے۔ اے ڈی سی نے اس موقع پر کہا کہ ہر

ڈیوٹی نبھانے والا مسیحا ہی ” ڈاکٹر آف دی منتھ ” ہے لیکن ہر ماہ بہترین

کارکردگی دکھانے والے ڈاکٹرز کو اسی طرح اعزاز دیا جائے گا، تاکہ ان کی

خدمات کا اعتراف کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی حوصلہ افزائی کی جا سکے-

=-،-= تاریخی اقدام دیگر محکموں تک بڑھانے کا اعلان

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بشیر احمد نے اپنے خطاب میں اس تاریخی اقدام پر مبنی

سلسلے کی دوسرے محکموں میں بھی عمدہ کارکردگی کے حامل افسران اور

اہلکاروں تک توسیع دینے کا اعلان کیا- انہوں نے کہا اس سے معاشرے میں

محنتی و ایماندار سرکاری حکام اور اہلکاروں کی شناخت، کام چور، غافل اور

لا پرواہ عناصر کی حوصلہ شکنی ہو گی، جب کہ ہر ایک میں جذبہ خدمت پروان

چڑھنے میں مدد ملے گی-

ڈاکٹرز آف دی منتھ ، ڈاکٹرز آف دی منتھ

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply