dollar-gold-jtnonline 0

ڈالرتاریخ کی بلند ترین سطح پر ،سونے کی بھی اونچی اڑان

Spread the love

ڈالر بلند ترین سطح

کراچی (جے ٹی این آن لائن نیوز) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 2.06روپے کے اضافے

سے ڈالر کے قیمت 173.24روپے کے ساتھ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈالر کی

بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ، خام کی عالمی قیمت میں اضافے سے درآمدی بل اور مہنگائی میں مزید اضافے

جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی اڑان جاری

ہے۔ اس اڑان کے نتیجے میں ڈالر کے انٹربینک نرخ 173 روپے سے بھی تجاوز کرگئے اور

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 2.06 روپے کے اضافے سے ڈالر کے قیمت 173.24 روپے

کے ساتھ بلند سطح پر پہنچ گئی۔ دوسری جانب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل اضافے

کا سلسلہ جاری ہے۔ پیر کو سونے کی فی تولہ اضافے میں اچانک 1700 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 19

ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونے کی قدر 1457 روپے اضافے سے 102623 روپے ہوگئی

ہے۔عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 4 ڈالرکم ہوکر 1767 ڈالرفی اونس ہے۔

ڈالر بلند ترین سطح

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply