dollar-gold-jtnonline

ڈالر ایک بار پھر 159 روپے کا ہو گیا، سونا بھی فی تولہ 800 روپے مہنگا

Spread the love

کراچی (جے ٹی این آن لائن بزنس نیوز) ڈالر ایک بار پھر

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری،

جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر پاکستانی روپے کی قدر کو گراتا ہوا

159 روپے کی بلند سطح سے تجاوز کر گیا۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے

کی قیمت 1785 ڈالر پر مستحکم رہی، تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا 800

روپے فی تولہ مزید مہنگا ہو گیا-

=-،-= معیشت و کاروبار سے متعلق مزید خبریں (=–= پڑھیں =–=)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں

روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 25 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے

ڈالر کی قیمت خرید 158 روپے سے بڑھ کر 158.25 روپے اور قیمت فروخت

158.10 روپے سے بڑھ کر 158.35 روپے ہو گئی، اسی طرح مقامی اوپن کرنسی

مارکیٹ میں ڈالر 40 پیسے مہنگا ہو گیا، جس سے ڈالر کی قیمت خرید 158.30

روپے سے بڑھ کر158.70 روپے اور قیمت فروخت 158.70 روپے سے بڑھ کر

159.10 روپے ہو گئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 50 پیسے کا

اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید 187.50 روپے سے بڑھ کر 188 روپے

اور قیمت فروخت 189 روپے سے بڑھ کر 189.50 روپے ہو گئی، اسی طرح 50

پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 219 روپے سے بڑھ کر

220 روپے اور قیمت فروخت 221 روپے سے بڑھ کر 221.50 روپے ہو گئی۔

=-.-= ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مزید مہنگا

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 800 روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی

قیمت 1 لاکھ 10 ہزار 100 روپے ہو گئی جبکہ 686 روپے کے اضافے سے دس

گرام سونے کی قیمت 94 ہزار 393 روپے پر جا پہنچی۔

ڈالر ایک بار پھر

=-،-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply