Chian High Tack Festival

چین کا سب سے بڑا ہائی ٹیک آن اور آف لائن حیرت انگیز میلہ شین ژن میں شروع

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بیجنگ،شین ژن(جے ٹی این آن لائن ٹیکنالوجی نیوز) چین ہائی ٹیک میلہ

جنوبی چین کے ٹیکنالوجی کے مرکز شین ژن میں ملک کا سب سے بڑا ہائی ٹیک

میلہ شروع ہو گیا۔ بدھ سے اتوار تک آن لائن اور آف لائن منعقد ہونےوالے 22 ویں

چائنہ ہائی ٹیک میلے (سی ایچ ٹی ایف) میں 50 ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں

کے تاجر اور سرمایہ کار شرکت کررہے ہیں۔

=—= بذریعہ ٹیکنالوجی مستقبل تبدیل ، جدت کیساتھ ترقی آگے بڑھانا، موضوع

چین کے سب سے بڑے ہائی ٹیک میلے کے منتظمین کا کہنا ہے رواں سال 1 لاکھ

40 ہزار مربع میٹرز سے زائد نمائشی رقبہ پر ہونیوالی سی ایچ ٹی ایف کا مرکزی

موضوع ” ٹیکنالوجی کے ذریعے مستقبل تبدیل کرنا اور جدت کیساتھ ترقی آگے

بڑھانا ” ہے جس نے 3 ہزار300 مقامی اورغیرملکی نمائش کنندگان کو متوجہ کیا

ہے، میلے میں تقریبا 10 ہزار منصوبے دکھائے جائیں گے اور 140 سرگرمیاں

منعقد ہوں گی۔ لکسمبرگ، مونٹی نیگرو، سلووینیا اور یوراگوئے پہلی بار سی ایچ

ٹی ایف میں شریک ہیں۔ میلہ میں 2020ء کے دوران ٹیکنا لوجی میں پیشرفت کی

سمت کے 5 رجحان پیش کئے جائیں گے جن میں زندگی کے تمام شعبوں میں

مصنوعی ذہانت کا وسیع استعمال، نوول کرونا وائرس کی وجہ سے ٹیکنالوجی ہاٹ

سپاٹس کے ڈھانچہ پر غیر متوقع اثر، 5جی کمرشل صنعت کی نمو میں اضا

فے،اعلیٰ درجہ کی درستگی اورسمارٹ شہر شامل ہیں۔

=—= میلہ کا مقصد صنعت، سائنس، ٹیک، سرمایہ کا انضمام فروغ ترقی قرار

شین ژن کے نائب میئر آئی شیوفینگ نے کہا ہے میلہ کا مقصد صنعت، سائنس،

ٹیک اورسرمائے کے انضمام اور ترقی کوفروغ دینا ہے، انہوں نے مزید کہا یہ

سائنس، ٹیک کی جدت کو بڑھانے اور معاشی ترقی کے فروغ میں فعال کردار ادا

کرے گا۔

=–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالوکریں
=–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

چین ہائی ٹیک میلہ

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply