0

چین کے نئے سال کے آغاز پر روایتی جشن بہار میں 3 ارب افراد کی شرکت متوقع

Spread the love

آئندہ چارفروری کو چین کا سب سے بڑا اور اہم روایتی تہوار ،جشن بہار منایا جائے گا جس کی تیاریاں عروج پر ہیں حکام کا اندازہ ہے اگلے ہفتے یعنی کل 21جنوری سے لے کر آنے والے 40دنوں میں 2 ارب 99 کروڑ افراد سفر اختیار کریں گے۔چین کے ریلوے، سول ایو ی ایشن اور شاہراہوں سے متعلقہ اداروں نے لوگوں کی آمدورفت کےلئے زیادہ بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کےلئے مختلف نئے اقدامات اختیار کیے ہیں،یہ تعداد پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 0.6فیصد زائد ہے۔ ریلوے اور سول ایوی ایشن کے ذریعے سفر کرنےوالوں میں پچھلے سال کے مقابلے میں بالترتیب8.3 فی صد اور12فی صد کا اضافہ ہو گا۔ ریلوے کے ادارے نے جشن بہار کی تعطیلات کے دوران ریل گاڑیوں کی تعدادمیں اضافہ کر دیا ہے جبکہ تیز رفتار ٹرینوں کی تعداد میں بھی 17فیصد کا اضافہ کیا جائےگا۔

Leave a Reply