چین کے تعلیمی اداروں کا پاکستانی طلبہ کیلئے وظائف بڑھانے کا فیصلہ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

سی پیک منصوبے میں کام کرنے کیلئے چینی زبان،ثقافت اور معیشت کے بارے چین آئندہ سال اپنے تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی طلبہ کیلئے وظائف کے کوٹے میں اضافہ کر دیگا تاکہ انہیں تعلیم حاصل کرنے میں سہولتیں فراہم ہو سکیں،طلبہ کیلئے وظائف کے انتخاب کا عمل مارچ اپریل تک جاری رہ سکتا ہے اور جون جولائی میں یہ وظائف پیش کر دئیے جاتے ہیں جبکہ ستمبر میں کلاسیں شروع ہو جاتی ہیں۔یہ وظائف چینی حکومت غیر ملکی طلبہ کو بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت پیش کرتی ہے۔اس سلسلے میں پاکستانی طلباء کے مفادات اور سی پیک کی روح کو سامنے رکھتے ہوئے ایک تجویز زیرغور ہے۔کیونکہ چین سے تعلیم مکمل کرنے والے سی پیک کی کامیابی کے ضامن ہیں۔ان خیالات کا اظہار چین کے معروف اخبار’’چائنہ ڈیلی‘‘نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کیا ہے۔اخبار لکھتا ہے سی پیک تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور اس میں کام کرنے کیلئے چینی زبان،ثقافت اور معیشت کے بارے میں جاننے کی طلب میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔توقع ہے کہ اس سال چینی یونیورسٹیوں میں داخلے کیلئے بہت زیادہ طلباء رجوع کرینگے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply