0

چین کے انشورنس سیکٹراثاثوں میں نمایاں اضافہ

Spread the love

چین کے انشورنس سیکٹر کے آثاثوں میں گذشتہ سال پریمیم آمدنی میں اضافہ کے باعث نمایاں ترقی ہوئی۔ملک کے انشورنس ریگولیٹر کے مطابق گذشتہ سال آثاثے7.2فیصد اضافے کیساتھ 18ٹریلین یوآن(2.65ٹریلین امریکی ڈالر)تک پہنچ گیا جبکہ حقیقی پریمیم آمدنی3.9فیصد اضافے کیساتھ3.8ٹریلین یوآن رہی۔چائنہ بینکنگ اینڈ انشورنس ریگولیٹری کمشن کے عہدیدار لیوو زی کنگ نے ان خیالات کا اظہار ایک حالیہ اجلاس میں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پریمیم میں اضافے کی وجہ ضابطوں کو باقاعدہ بنانا اور مالیاتی خطرات کم کرنے کی کوشش ہے۔جس کا انشورنس سیکٹر کو نمایاں فائدہ پہنچا ہے۔

Leave a Reply