چین کی چینج۔4سٹیلائٹ چاند کے مدار میں داخل ہو گئی

Spread the love

چین کی چینج۔4سٹیلائٹ چاند کے مدار میں داخل ہو گئی ہے۔اس نے چاند کی دوسری طرف اپنی پہلی کامیاب لینڈنگ کی ہے۔چین کی قومی خلائی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ زمین سے پرواز کرنے110گھنٹے بعد اس کے ایک ایجن نے کام شروع کر دیا جب یہ چاند کی سطح سے 129کلو میٹر اوپر تھا۔اس کو تمام ہدایات بیجنگ کے کنٹرول سنٹر سے بھیجی جا رہی تھیں۔جس کے نتیجے میں یہ پروب(کھوج لگانے والی)آہستہ ہوئی اور چاند کے مدار میں داخل ہو گئی۔اس میں ایک لینڈر ایک روور بھی شامل ہے جو لانگ مارچ۔3بی کرئیر راکٹ کے ذریعے زی چینگ سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے بھیجی گئی تھی۔یہ مشن چاند کے بارے میں تحقیقات کا ایک نیا باب کھول دیگا۔

Leave a Reply