فرانس،ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مظاہرے دوسرے ملکوں تک پھیل گئے، سینکڑوں گرفتار

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

فرانس میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سے شروع ہونے والے ’یلو ویسٹ‘ مظاہرے دیگر ملکوں تک پھیل گئے۔ ہفتہ کو بیلجیم اور ہالینڈ میں بھی اسی طرز کا احتجاج کیا گیا، اگر چہ ان دونوں ممالک میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی کوئی تجویز پیش نہیں کی گئی۔ برسلز میں سینکڑوں پولیس اہلکار تعینات ہیں جبکہ ستر افراد کو حراست میں لینے کی اطلاعات ہیں۔ فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور 278 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فرانس میں ہونے والے ایسے مظاہرے پر تشدد رنگ اختیار کر گئے تھے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply