pak Afghan china

چین کا پاک افغان سرحدی گزرگاہوں پر جدید استقبالی مراکز بنانے کا عندیہ

Spread the love

چین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان اہم سرحدی گزرگاہوں پر جدید استقبالیہ مراکز، پینے کے پانی اور کولڈ سٹوریج کی سہولیات کی تعمیر کیلئے سرمایہ فراہم کرنے کا عندیہ دے دیا،

چین کے اس پراجیکٹ کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان روزانہ ہزاروں افراد کی آمد و رفت اور تجارتی قافلوں میں آسانیاں پیدا کرنا ہے جس سے دو ہمسایہ ملکوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں مدد مل سکے گی۔

بیجنگ کے دونوں ملکوں کیساتھ اچھے سفارتی و اقتصادی تعلقات ہیں اور وہ اسلام آباد اور کابل کے درمیان کشیدہ رابطوں کو بہتر بنانے کیلئے انکی حوصلہ افزائی کر رہا ہے، تاکہ افغان جنگ کے خاتمے کیلئے طالبان اور افغان حکومت کے درمیان کسی سیاسی سمجھوتے تک پہنچنے کیلئے یہ دونوں ملک مل کر کام کر سکیں۔

اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کے ڈپٹی چیف مشن زہو لی جیان نے امریکی نشریاتی ادارے کو ایک تفصیلی انٹرویو میں بتایا کابل میں تین ملکوں کے وزرائے خارجہ کے اعلی سطحی مذاکرات میں سرحدی گزرگاہوں کو ترقی دینے کے پروگرام پراتفاق ہوا تھا۔

لی جیان نے سرحدی گزرگاہوں پر جدید سہولتوں کی فراہمی کے اپنے منصوبے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کولڈ سٹویج کی سہولت دونوں ملکوں کے درمیان مصروف ترین بارڈر کراسنگ طورخم اور چمن میں فراہم کی جائے گی، جبکہ پانی کا منصوبہ شمالی وزیرستان کی گزرگاہ غلام خان خیل ٹرمینل میں لگایا جائے گا۔ تاکہ آنے جانیوالوں کیلئے آسانیاں پیدا ہوں ۔

،،،،

Leave a Reply