چین کی برطانیہ کو داخلی معاملات میں مداخلت پر تنبیہ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

چین برطانیہ معاملات تنبیہ

بیجنگ (جے ٹی این آن لائن نیوز)چین نے برطانیہ کی جانب سے ہانگ کانگ کی تقریبا 30 لاکھ آبادی

کو شہریت کی پیش کش کے منصوبے کی تصدیق کے بعد لندن کو خبردار کیا ہے کہ وہ فوری طور

اس غلطی کو درست کرے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی جانب سے

ہانگ کانگ کے شہریوں کے لیے یہ پیش کش جولائی میں کی گئی تھی جب چین نے برطانیہ کے

سابقہ کالونی پر سیکیورٹی قانون متعارف کروایا تھا۔خیال رہے کہ چین نے رواں برس ہانگ کانگ

میں سیکیورٹی قانون متعارف کروایا تھا جس پر عالمی سطح پر تنقید کی گئی تھی اور اس قانون کو

شہریوں کی آزادی پر حملہ قرار دیا گیا تھا۔چین اس سے قبل بھی برطانیہ کو ہانگ کانگ سے متعلق

خبردار کرچکا ہے کہ وہ چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہے اور تازہ تنبیہ چین کی

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی پیش کش ہانگ کانگ

کے تمام شہریوں کے لیے نہیں ہے بلکہ صرف ان شہریوں کو دی گئی ہے جو برٹش نیشنل اوورسیز

(بی این او)پاسپورٹ کے حامل ہیں۔برطانیہ کی پیش کش 1997 سے قبل پیدا ہونے والے ہانگ کانگ

کے شہریوں کے لیے ہے جو خطے کو چین کے حوالے کرنے سے پہلے پیدا ہوئے تھے۔ہانگ کانگ

میں برطانوی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ ایک اندازے کے مطابق ہانگ کانگ کے تقریبا 3 لاکھ افراد

بی این او پاسپورٹ رکھتے ہیں جبکہ 29 لاکھ افراد اس کے اہل ہیں۔برطانوی حکومت کے تخمینوں

کے مطابق 10 لاکھ سے زائد افراد جنوری میں نیا ویزا دستیاب ہونے کے بعد برطانیہ میں رہائش کی

اس پیش کش سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔دوسری جانب ناقدین کا کہنا تھا کہ ویزا کے قانون سے ہانگ

کانگ کے جمہوریت پسندوں کو تحفظ نہیں ملے گا جو 1997 کے بعد پیدا ہوئے اور سیکیورٹی قانون

کا پہلا ہدف بھی ہیں۔

چین برطانیہ معاملات تنبیہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply