چین پرامن اور خوشحال

چین پرامن اور خوشحال مستقبل کیلئے افغان عوام کا حامی، ، چینی وزیر خارجہ وانگ ای

Spread the love

چین پرامن اور خوشحال

بیجنگ (جے ٹی این آن لائن نیوز) چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے افغانستان کے حوالے سے جی 20

رہنماؤں کے خصوصی اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ جی 20 ممالک کو افغانستان اور خطے

کے امن ، استحکام اور خوشحالی میں کردار ادا کرنے کیلئے اپنی خوبیوں اور طاقت سے فائدہ اٹھانا

چاہیے۔چین ایک پرامن اور خوشحال مستقبل کے لیے افغان عوام کی حمایت کرتا ہے اور تمام فریقوں

کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے ۔انہوں نے افغانستان میں انسانی بحران اور دہشت گردی

سمیت دیگر مسائل سے نمٹنے کے لیے چار نکاتی تجویز پیش کی۔اول ، افغانستان میں انسانی ہمدردی

کی بنیاد پر امداد کی فراہمی کے ساتھ ساتھ عوام کے معاش پر توجہ مرکوز کی جائے۔دوم ، افغانستان

کو ایک کھلے اور جامع ترقیاتی راستے کے لیے پرعزم رہنا چاہیے جبکہ بین الاقوامی برادری افغان

فریق کے ساتھ معقول رابطوں سے ایک جامع سیاسی ڈھانچے اور مضبوط ملکی اور خارجہ پالیسیوں

کے قیام میں مدد فراہم کرے۔تیسرا ، افغانستان میں دہشت گردی کے مکمل سد باب کے لیے ٹھوس

اقدامات کیے جائیں،چوتھا ، بین الاقوامی برادری کو اتفاق رائے سے افغانستان کے متعلقہ میکانزم کے

قیام کو آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ کام کرنا چاہیے۔

چین پرامن اور خوشحال

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply