China_Two_Sessions

چین نے غربت کے خاتمے سے متعلق وائٹ پیپر جاری کردیا

Spread the love

چین وائٹ پیپر جاری

بیجنگ(جے ٹی این آن لائن نیوز) چین نے غربت کے خاتمے سے متعلق ایک وائٹ پیپر جاری کیا

ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک کے غریب علاقوں نے مستحکم اور تیز معاشی نمو حاصل کی ہے

کیونکہ غربت کیخلاف جنگ نے ان علاقوں کی صلاحیت میں اضافہ کیا ہے اور ان کی ترقی کو

تقویت بخشی ہے۔ریاستی کونسل انفارمیشن دفتر کی جانب سے منگل کے روز “غربت کا خاتمہ، چینی

تجربات وکردار”کے عنوان سے جاری وائٹ پیپر میں کہا گیاہے کہ غربت کا شکار علاقوں نے

معاشی ڈھانچے میں قابل ذکر بہتری دیکھی ہے۔پیپر کے مطابق مقامی طاقتوں کو قرض د ینے والے

کاروبار ترقی اور فروغ پارہے ہیں،جن میں آن لائن تجارت، فوٹوولٹک ٹیکنالوجی اور سیاحت سمیت

بالکل نئی طرز کے کاروبار شامل ہیں۔غریب علاقوں کی معیشت متنوع ہوگئی ہے اور منڈی کی موثر

ترسیل میں اضافہ ہوگیاہے۔پیپر میں کہا گیا ہے کہ یہ ترقیاں معاشی نموکیلئے ٹھوس بنیادیں فراہم کرتی

ہیں۔پیپر میں کہا گیا ہے کہ آمدن میں مستقل اضافہ سے معیار زندگی اور ثقافتی سرگرمیوں کی طلب

بڑھی ہے جس سے دیہی علاقوں میں کھپت میں اضافے کو فروغ ملا ہے اور مقامی معیشت کی مدد

کی ہے۔وائٹ پیپر کے مطابق چین نے سازگار پالیسیاں نافذ کیں اور ان طبقات کی فلاح و بہبود کی

سطح کو بڑھانے کے لئے مزید مدد فراہم کی۔ اس مقصد کے لئے وائٹ پیپر میں بیان کردہ چین کی

چیدہ چیدہ کوششیں کچھ اس طرح سے ہیں۔صنفی مساوات کی بنیادی قومی پالیسی پرعمل پیرا ہوتے

ہوئے چین نے غربت کے خاتمے میں خواتین کو اہم ہدف رکھا ۔ تقریبا10کروڑ افراد جنہوں نے غربت

سے نجات حاصل کی ان کی نصف تعداد خواتین کی ہے۔غریب خواتین کو ضمانت پر چھوٹے قرضوں

اور مائیکرو کریڈٹ کی مد میں 450 ارب یوآن سے زیادہ کی رقم فراہم کی گئی جس سے87لاکھ

خواتین کو اپنا کاروبار شروع کرنے اور اپنی آمدنی میں اضافہ کرنے میں مدد ملی۔چین نے غربت اور

بیماریوں میں مبتلا 1لاکھ 92ہزار خواتین کی مدد کی اور غربت زدہ علاقوں کی تمام خواتین کے لئے

رحم اور چھاتی کے کینسر کے مفت چیک اپ کا پروگرام شروع کیا۔غربت زدہ علاقوں میں 5کروڑ

غریب ماں کے لئے انفراسٹرکچر اور صحت سے متعلق فوائد کے ساتھ ساتھ روز مرہ ضروریات کی

فراہمی کی مہمات میں تقریبا 4ارب 17کروڑ یوآن کی سرمایہ کاری کی گئی۔

چین وائٹ پیپر جاری

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply